Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

حماس

صابرہ و شتیلا کیمپوں کے شہدا کا خون کبھی فراموش نہیں کرسکتے، حماس

( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) تحریک حماس  نے کہا ہے  کہ اپنی قوم کے شہدا کا خون کبھی فراموش نہیں کریں گے اورجنگی مجرموں کا تعاقب جاری رکھیں گے چاہے طویل زمانےہی کیوں نہ گذرجائیں۔

ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اسلامی تحریک مزاحمت حماس کی جانب سے لبنان کے صابرو شاتیلا پناہ گزین کیمپوں میں نہتے فلسطینیوں کے وحشیانہ قتل عام کی 39ویں برسی کے موقعے پرجاری ایک بیان میں کہا ہے کہ صابرو شاتیلا میں فلسطینیوں کے قتل عام کا سنیگین جرم صہیونی مجرموں کی گردنوں میں ہمیشہ لعنت کا ایک طوق بن کر رہے گا۔ اس جرم میں ملوث تمام صہیونی جنگی مجرم تھے جس کا انہیں حساب دینا ہوگا اور یہ جرم ان کے ماتھوں پر بدنامی کا داغ ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وقت گذرنے کے ساتھ قابض دشمن کے جرائم رک  نہیں سکتے جبکہ صہیونی حکمرانوں سے مذاکرات کے نتیجے میں مسئلہ فلسطین کے حل کی امید  وقت اور وسائل کا ضیاع ہے۔

تحریک حماس کی جانب سے  مزید کہا  گیا کہ اپنی قوم کے شہدا کا خون کبھی فراموش نہیں کریں گے اورجنگی مجرموں کا تعاقب جاری رکھیں گے چاہے طویل زمانےہی کیوں نہ گذرجائیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan