Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

شیرین ابوعاقلہ کا قتل جنگی جرم، اسرائیل کو کٹہرے میں لایا جائے

بیروت ۔ مرکز اطلاعات فلسطین+-
اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کے نائب صدر الشیخ صالح العاروری نے کل بدھ کے روز اسرائیلی فوج کی وحشیانہ فائرنگ سے شہید ہونے والی سینیر فلسطینی خاتون صحافی شیرین ابو عاقلہ کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ابو عاقلہ کی شہادت کا واقعہ اسرائیل کے مکروہ جرائم کی نئی کڑی ہے۔

فلسطین سے عربی میں نشریات پیش کرنےوالے الاقصیٰ چینل سے بات کرتے ہوئے العاروری نے کہا کہ ابو عاقلہ شہید اور فلسطینی قوم کی ہیرو ہیں۔ انہوں نے اپنی زندگی فلسطینی قوم کے لیے وقف کی اور آخر کا اپنی زندگی قوم پر قربان کردی۔

انہوں نے کہا کہ شیرین کی شہادت فلسطینی قوم کی آزادی کی جدو جہد کی علامت بن کر ابھرے گی اور یہ شہادت اسرائیلی دشمن کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی۔

العاروری نے مزید کہا کہ فلسطینی صحافیہ کے مجرمانہ قتل پر دنیا کی خاموشی جرم میں اسرائیلی دشمن کا ساتھ دینے کے مترادف ہے۔ شیرین کا قتل ناقابل معافی جرم ہے اور اس جرم پر اسرائیلی دشمن کو کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ابو عاقلہ کی موت نے ہم سب کو صدمے سے دوچار کیا ہے مگر ہم ابو عاقلہ کا مشن جاری رکھیں گے اور دشمن کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کریں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan