Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

شیخ صلاح مزید تین ماہ تک القدس میں داخل نہیں ہو سکتے: نیا اسرائیلی آرڈر

palestine_foundation_pakistan_sheikh-raed-salah-the-leader-of-the-islamic-movement-in-palestine-occupied-in-1948-9

اسرائیلی حکام نے ایک نیا فوجی آرڈر جاری کیا جس میں مقبوضہ فلسطین میں فلسطینیوں کی نمائندہ جماعت تحریک اسلامی کے اسیرسربراہ شیخ رائد صلاح کی مزید تین ماہ تک بیت المقدس میں داخلے پر پابندی ہو گی اور وہ جیل سے رہائی کے بعد بھی مسجد اقصیٰ میں نماز کی ادائیگی کے لئے بھی نہیں جا سکیں گے. خیال رہے کہ شیخ رائد صلاح کو تین سال قبل مسجد اقصیٰ کے مراکشی دروازے کے قریب ہونے والے ایک عوامی احتجاجی مظاہرے کے دوران اسرائیلی پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے کی پاداش میں پانچ ماہ جیل کی سزا سنائی تھی جس کے بعد انہیں دو ہفتے قبل گرفتار کر کے رملہ جیل منتقل کر دیا گیا تھا. تحریک اسلامی کے ترجمان نے جمعرات کے روز بتایا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری حکم نامہ میں کہاگیا ہے کہ شیخ رائد صلاح رہائی کے بعد مزید تین ماہ تک بیت المقدس میں داخل نہیں ہوسکیں گے اور اگر انہوں نے اس فوجی آرڈر خلاف ورزی کی تو انہیں دوبارہ گرفتار کر کے جیل بھیج دیا جائے گا. ترجمان زاھی نجیدات نے صہیونی حکام کی طرف سے شیخ رائد صلاح کی مزید تین ماہ تک بیت المقدس میں داخلے پر پابندی کے فیصلے کو مسترد کر دیا ہے. ان کا کہنا ہے کہ شیخ رائد صلاح ابھی جیل میں ہیں. جب تک ان کی اسیری جاری ہے ہم کسی قسم کا کوئی دوسرا ظالمانہ فیصلہ قبول نہیں کریں گے. انہوں نے کہا کہ اسرائیل فوجی احکامات کے ذریعے شیخ رائد صلاح اور تحریک اسلامی کا بیت المقدس سے ناطہ توڑنا چاہتا ہے لیکن اسرائیل اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ وہ ایسا کرنے میں کامیاب بھی ہو جائے گا.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan