Connect with us

Uncategorized

شیخ رائد صلاح کے خلاف فیصلہ اسرائیلی ظالمانہ کاروائیوں کی ایک کڑی ہے:ابو طیر

mohamed-abu-tir-hamas-lawmaker-in-israeli-jails اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی رکن پارلیمنٹ محمد ابو طیر نے مقبوضہ بیت فلسطین میں اسلامی تحریک کے سربراہ الشیخ رائد صلاح کے خلاف اسرائیلی فوجی عدالت کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ الشیخ رائد صلاح کے خلاف فیصلہ اسرائیلی ظالمانہ کارروائیوں کی ایک کڑی ہے جو وہ بیت المقدس کے خلاف کر رہی ہے۔ الشیخ رائد صلاح مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس کے آخری دفاعی لائن ہیں ۔ محمد ابو طیر نے اسرائیلی جیل سے ایک بیان میں کہا کہ اسلامی ممالک کو الشیخ رائد صلاح کی ہر طرح سے مدد کرنی چاہیے۔ محمد ابو طیر نے مزید کہا کہ فلسطینی دیہاتوں اور شہریوں پر یہودی آبادکاروں کی دست درازیوں کی بھی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں یہودی آبادکاروں کی کارروائیوں میں کافی اضافہ ہوا ہے

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan