Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

شیخ احمد یاسین کے افکار مسلم امہ کی بیداری کا جامع پروگرام ہے

sheikh-ahmed-yasin-founder-of-hamas

فلسطین میں مختلف سیاسی اور مذہبی راہنماؤں نے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے بانی اور روحانی پیشوا شیخ احمد یاسین شہید کی خدمات اور افکار پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید کے افکار صرف فلسطینیوں تک محدود نہیں بلکہ یہ پوری امت مسلمہ کے لیے ہردورمیں مشعل راہ اور زندگی کا جامع منصوبہ عمل ہیں۔

غزہ میں حماس کے زیراہتمام شیخ احمد یاسین کی چھٹی برسی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے فلسطین کی مختلف سیاسی اورمذہبی شخصیات نے خطاب کیا۔

اس موقع پر حماس کے مرکزی راہنما اور سابق فلسطینی وزیر خارجہ ڈاکٹر محمود الزھار نے کہا کہ شیخ احمد یاسین شہید کے نظریات اور افکارصرف فلسطینیوں کے لیے نہیں بلکہ یہ نظریات ایک ایسی روشنی ہے جس سے شرق وغرب میں پھیلے مسلمان استفادہ کر رہے ہیں۔ شیخ یاسین کے خیالات ایک مشعل راہ اور زندگی گزارنے کا بہترین منصوبہ عمل ہیں، جنہیں عام کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین میں ایک ایک گھر تک شیخ احمد یاسین شہید کی پھیلائی روشنی کو پہنچانے کی ضرورت ہے، وہ واحد شخصیت ہیں جنہوں نے اپنے قول وفعل سے فلسطینی عوام کی خدمت کر کے قوم کے لیے بہترین لائحہ عمل چھوڑا ہے۔ ڈاکٹر الزھار نے فلسطینی قوم پر زور دیا کہ وہ شیخ یاسین شہید کے افکار کو عام کرنے کے لیے حماس کا ساتھ دیں

دریں اثنا وزیراعظم اسماعیل ھینہ کے ثقافی امور کے مشیر نے شیخ احمد یاسین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شیخ یاسین کو نوجوانوں، بچوں، بزرگوں، اعلی حکام اور ہر طرح لوگوں کی محبت حاصل تھی۔ انہوں نے اپنی دعوت کے ذریعے فلسطینیوں کو جہاد پر ابھارا۔ انہوں نے دنیا بھر میں اسلامی پروجیکٹس کا آغاز کیا، اور اس ضمن میں پیش آنے والی مشکلات کا مردانہ وار مقابلہ کیا۔ وہ قابض فورسز کی جیلوں میں موجود قیدیوں کو آزاد کرانے کے شدید خواہشمند تھے۔ چنانچہ انہوں نے تمام مزاحمتی جماعتوں سے اپیل کی تھی کہ وہ قیدیوں کے تبادلے پر توجہ دیں۔

اس دوران حرکت جہاد اسلامی کے سیاسی ونگ کے رکن ڈاکٹر محمد الھندی نے کہا کہ شیخ یاسین کے اندر پختہ ایمان کے ساتھ گہری فکر موجود تھی۔ یہ ہی سبب تھا کہ ان کے زبان سے نکلے ہوئے الفاظ قابض یہودیوں کے لئے آگ کے گولوں سے کم نہ تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan