Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

شہید فلسطینی بچہ سپرد خاک، جنازے میں ہزاروں افراد کی شرکت

اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں منگل کے روز شہید ہونے والے 16 سالہ بچے احمد امجد شحادہ کوکل بدھ کے روز اس کے آبائی شہر نابلس میں سپرد خاک کردیا گیا۔

شہید فلسطینی بچے کے جنازے میں عوام کا جم غفیر جمع ہوگیا اور انہوں نے اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔ اسرائیلی فوج بھی جنازے کے قریب موجود رہی جہاں مشتعل فلسطینیوں اور قابض فوجیوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔

سوگواروں نےاللہ اکبر کے نعروں کے ساتھ مزاحمت کی حمایت اور اسرائیلی فوج سے انتقام لینے کے حق میں  بھی نعرے لگائے۔

“عرین الاسود” گروپ کے فلسطینی مزاحمت کاروں نے شہید شحادہ کی آخری رسومات میں شرکت کی۔

کل رات سولہ سالہ شحادہ اسرائیلی فوج کی طرف سے کی گئی فائرنگ سے شہید ہوگیا تھا۔ اس کے سینے میں گولیاں لگیں جس کے نتیجے میں وہ دم توڑ گیا۔ اسرائیلی فوج کی دہشت گردی کے دوران 22 فلسطینی زخمی ہوئے

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan