Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

سلام فیاض کے لیے فلسطین میں کوئی جگہ نہیں: مصری

mushir-al-masri2 اسلامی تحریک مزاحمت (حماس ) کے پارلیمانی بلاک کے ممبر فلسطینی مجلس قانون ساز مشیر المصری نے جمعرات کو عباس انتظامیہ کے غیر آئینی وزیر اعظم سلام فیاض کی ایک فلسطینی پولیس افسر کے ہاتھوں اسرائیلی فوجی کو مارنے کی مذمت کرنے پر سخت تنقید کی۔ مصری نے اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں روزانہ کی بنیاد پر فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموشی اختیار کرنے اور فلسطینیوں کی جدوجہد کے خلاف موقف اپنانے پر فیاض کی سخت مذمت کی اور انکے موقف کو اسرائیلی قبضے کی مکمل حمایت قرار دیا۔ اپنے ایک جاری ہونے والے بیان میں انکا کہنا تھا کہ فیاض اسرائیلی اور امریکی پالیسیوں پر عمل کر رہا ہے۔ وہ پالیسیاں جو کہ اسلام کے خلاف ہیں اور فلسطینیوں کی جدوجہد کی تاریخ کے خلاف ہیں ۔ اس لیے فیاض کے لیے فلسطین کی مقدس زمین پر کوئی جگہ نہیں ہے۔ فیاض ہی وہ شخص ہے جس نے اقتدار پر قبضہ کیا۔ اور اسرائیل اور امریکا کی مدد سے وزیر اعظم کے منصب پر فائز ہوا۔ مصری نے فتح سے مطالبہ کیا کہ وہ فیاض کے بیان پر اپنی پوزیشن کی وضاحت کریں اور فلسطینی اتھارٹی کے اسرائیلی افواج سے روابط فلسطینی جدوجہد کو تحلیل کرنے پر بھی وضاحت پیش کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسرائیلی فوجی کی ہلاکت کے فورا بعد ہی فیاض نے واقعے کی مذ مت کی اور آئندہ ایسے واقعات کسی بھی قیمت پر نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی ۔ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجی اس فورس کا حصہ تھا جو کہ نابلس کے جنوبی شہر کی ظاترہ چیک پوسٹ پر معمور تھا۔ جہاں وہ اپنے دیگر اسرائیلی فوجیوں کے ہمراہ فلسطینیوں بالخصوص خواتین کا روزانہ تمسخر اڑایا کرتا تھا۔ مصری نے چند دن پہلے تل ابیب میں ہونے اسرائیلی ہرٹزیلیا کانفرنس میں فیاض کی شمولیت کا بھی حوالہ دیا ۔ ( اس کانفرنس میں اسرائیلی حکام نے آئندہ پندرہ سال کے لیے اسرائیل کو محفوظ بنانے کے منصوبے پر بحث کی)۔ اس ذکر کے ساتھ مصری نے فیاض کے خلاف یہ ثابت کرنے کی کوشش کی کہ فیاض وہ شخص ہے جسے اسرائیلی اور امریکی ایجنڈے پر عمل کرنے کے لیے لایا گیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan