Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

زیپی لیونی جنگی مجرم اور دہشتگرد کی اولاد ہے: برطانوی رکن پارلیمنٹ

palestine_foundation_pakistan_gerald-kaufman-british-mp

برطانوی دارالعوام کے رکن جیرالڈ کوفمین نے جنگی مجرموں کے خلاف قانونی کارروائی میں پراسیکیوٹر جنرل کے اختیارات محدود کرنے سے متعلق آئین میں ترمیم کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین میں ترمیم کی گئی تو اسرائیل کے جنگی مجرم برطانیہ کی سرزمین پر دندناتے پھریں گے.ان کا کہنا تھا کہ سابق اسرائیلی وزیرخارجہ اور “قدیما” پارٹی کی سربراہ زیپی لیونی خود بھی جنگی مجرم ہیں اور ان کا والد بھی ایک دہشت گرد تھا. مرکز اطلاعات فلسطین کے ذرائع کے مطابق برطانوی رکن پارلیمان نے اسرائیلی جنگی مجرموں کے بارے میں اس طرح کا سخت لہجہ پارلیمنٹ کے حال ہی میں ہوئے اجلاس کے دوران آئین کی ایک شق میں ترمیم کے حوالے سے اپنے ریمارکس میں کیا ہے. خیال رہے کہ برطانیہ میں موجودہ آئین کے تحت پراسیکیوٹر جنرل کو کسی بھی جنگی مجرم کو گرفتار کرنے کےلیے ویٹو کا اختیار دیا گیا ہے اور وہ از خود نوٹس لیتے ہوئے برطانیہ میں آئے کیس بھی جنگی مجرم کو گرفتار کر سکتا ہے بشرطیکہ اس کا مقدمہ برطانیہ کی کسی عدالت میں چل رہا ہو یا انٹرپول کو مطلوب ہو. آئین میں ترمیم کے ذریعے برطانوی پراسیکیوٹر جنرل کے اختیارات کو محدود کرنے اور اس سے ویٹو کا اختیا ر واپس لینے پر غور کیا جا رہا ہے. اطلاعات کے مطابق برطانوی رکن پارلیمنٹ مسٹر جیرالڈ نے کہا کہ زیبی لیونی دو سال قبل غزہ کی پٹی پر جنگ کا حکم دے کر بے گناہ فلسطینیوں کے قتل، فلسطینی قیدیوں سے بدسلوکی اور فریڈم فلوٹیلا پر صہیونی فوجی حملے کی حمایت کر کے جنگی مجرم بن چکی ہے. جس کے بعد اس کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں رکھی جانی چاہیے. جیرالڈ کوفمین نے تمام اراکین پارلیمان سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی جنگی مجرموں کے خلاف کارروائی روکنے کے لیے آئین میں ترمیم کو قبول نہ کریں. کیونکہ ایسا کیا گیا تو یہودی دہشت گرد اور جنگی مجرم برطانیہ میں کھلے عام دندناتے پھریں گے نیز اس اقدام سے انہیں مزید جنگی جرائم کے ارتکاب کا حوصلہ ملے گا. خیال رہے اس سال ستمبر میں اسرائیل نے برطانیہ کے ساتھ اس خدشے کے تحت اسٹریٹیجک مذاکرات روک دیے تھے کہ مذاکرات کے لیے برطانیہ جانےوالے اسرائیلی راہ نماٶں جنگی جرائم میں وہاں کی عدالتوں میں دائر مقدمات میں مطلوب قرار دیا جا سکتا ہے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan