Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

رواں سال کے پہلے چار ماہ میں 53 فلسطینی شہید

رام اللہ ۔ مرکز اطلاعات فلسطین+-
فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے گذشتہ روز جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے نہتے فلسطینیوں کو ماورائے عدالت شہید کرنے کے واقعات میں غیرمعمولی اضافہ دیکھا گیا جس نے سال 2015ء کی ’انتفاضہ القدس / السکاکین‘‘  کی یاد تازہ کردی ہے۔

وزارت صحت کے بیان کے مطابق قابض فوج نے یکم جنوری سے 9 مئی تک غرب اردن، القدس اور غزہ کی پٹی میں 50 فلسطینیوں کو بے دردی کے ساتھ شہید کیاجب کہ تین فلسطینیوں کو سنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقوں میں شہید کیا گیا۔ اس طرح رواں سال کے دوران اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں اور ریاستی دہشت گردی کے دوران 53 فلسطینی شہید ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق شہدا میں تین خواتین  اور 18 سال سے کم عمر کے 8 بچے بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق زیادہ تر شہری غرب اردن کے علاقوں میں شہید ہوئے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan