Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

رام اللہ: فلسطینی اتھارٹی کی جنید جیل کے سیاسی اسیران کا بھوک ہڑتال کا اعلان

palestine_foundation_pakistan_palestinian-prisoner-pa-jail1

فلسطینی علاقے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام”جنید ” جیل کے 13 سیاسی قیدیوں نے انتظامیہ کے سامنے اپنے واضح مطالبات پیش کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگلے چوبیس گھنٹے میں ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو وہ غیر معینہ مدت تک کے لیے بھوک ہڑتال شروع کر دیں گے. فلسطین میں قیدیوں اور انسانی حقوق کے لیے سرگرم تنظیموں نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا ہے کہ جنید جیل کے 13 اسیران نے انتظامیہ کے سامنے دو مطالبات پیش کئے ہیں، اول یہ کہ انہیں جیلوں سے رہا کیا جائے، دوم ان پر عائد الزامات کی تحقیقات کے لیے مقدمات فوجی عدالتوں کے بجائے سول عدالتوں میں چلائے جائیں. دو نکاتی اس مطالبے کے پورا کیے جانے کے لیے چوبیس گھنٹے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے اور مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں تمام اسیران نے غیر معینہ مدت کے لیے بھوک ہڑتال کی دھمکی دی ہے. اسیران کا کہنا ہے کہ عباس ملیشیا نے انہیں بلا جواز حراست میں رکھا ہوا ہے اور ان پر کوئی ایسا الزام بھی ثابت نہیں کیا جا سکا جس کے تحت ان کی حراست کا کوئی جواز بنتا ہو. قیدیوں کا مزید کہنا ہے کہ ان کی گرفتاری صرف سیاسی جماعتوں سے تعلقات کی بنیاد پرعمل میں لائی گئی تھی اور گرفتاری کے بعد انہیں نام نہاد الزامات لگا کر فوجی عدالتوں میں گھسیٹا جا رہا ہے تاکہ گرفتاری کو سند جواز فراہم کی جا سکے. ذرائع کے مطابق اسیران نے مطالبہ کیا ہے کہ فلسطینی انتظامیہ ان کے معاشی حقوق بھی انہیں فراہم کرے اور تمام مریض قیدیوں کے علاج معالجے کا بندوبست کرے. اسیران نے اپنے ان ساتھیوں کے نام بھی بتائے ہیں جو اسیری کے دوران مختلف نوعیت کے امراض میں مبتلا ہیں. ان میں بھجت یامین بلڈ پریشری کی کمی، کا شکار ہیں جبکہ عماد حوتری، ابراھیم عطیہ، حسن شریم، رئد زنط اور امجد عواد نامی اسیران بھی کئی خطرناک بیماریوں کا شکار ہیں جن کا فوری علاج کرانے کی ضرورت ہے. خیال رہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی جیلوں میں گذشتہ دو سال کے دوران سیکڑوں افراد کو حراست میں ڈالا گیا ہے. انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ اتھارٹی کی جیلوں میں اب بھی کم ازکم 1000 سے زائد سیاسی قیدی زیرحراست ہیں. ان قیدیوں کو نہ صرف عالمی قوانین کے مطابق ان کے حقوق فراہم نہیں کیے جاتے بلکہ ان پر وحشیانہ تشدد بھی کیا جا رہا ہے، جس کے باعث کئی اسیر زندگی اور موت کی کشمش میں ہیں.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan