Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

رام اللہ اور القدس کے درمیان 30 مکانات گرانے کا صہیونی منصوبہ

palestine_foundation_pakistan_demolition20

اسرائیلی محکمہ دفاع کے زیرانتظام” سپریم آرگنائزنگ کونسل” نے مغربی کنارے کے مرکزی شہر رام اللہ اور بیت المقدس کے درمیان “کفر عقب” کےعلاقے میں فلسطینیوں کے ملکیتی 30 مکانات مسمار کرنے کا فیصلہ کیا ہے. مقامی ذرائع سے مرکزاطلاعات فلسطین کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق قابض اسرائیل کے اس منصوبے کا مقصد مغربی کنارے کے سیکٹر”سی” میں یہودی آبادیوں کو وسعت دینا ہے. منصوبے کے تحت مغربی کنارے اور بیت المقدس میں قائم یہودی کالونیوں کے درمیان خلا کو پُر کرنا اور رام اللہ کے شہریوں کا کفر عقب کے راستے القدس کا رابطہ منقطع کرنا ہے. ذرائع کے مطابق اس علاقے میں پہلے ہی اسرائیل نے نسلی دیوار کی تعمیر کے ذریعے کئی فلسطینی بستیوں کو ایک دوسرے سے الگ کر دیا ہے. مقامی شہریوں نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ اسرائیلی بلدیہ کی طرف سے انہیں اپنے حق میں قانونی چارہ جوئی کے لیے صرف ایک ہفتے کی مہلت دی ہے اور ایک ہفتے کے بعد مکانات مسماری کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan