Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

رام اللہ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر ہونا چاہئے: خالدہ جرار

khaleda-jarrar-mp-politburo-member-of-the-popular-front-for-the-liberation-of-palestine1 ممبرفلسطینی قانون ساز مجلس اور پاپولر فرنٹ برائے آزادی فلسطین (پی ایف ایل پی) کی رہنماخالدہ جرار نے کہا ہے کہ رام اللہ انتظامیہ کے ان ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ چلنا چاہئے جنہوں نے اسرائیل کے ساتھ با لواسطہ یا بلا واسطہ مذاکرات کی منظوری دے دی ہے۔ اتوار کو پریس کے نام جاری کئے گئے اپنے بیان میں جرار نے کہا کہ فلسطین کی موجودہ صورتحال کسی بھی صورت ان مذاکرات کی متقاضی نہیں ہے۔ خالدہ جرار نے ایک جامع اور وسیع بنیادوں پر فلسطینی مذاکراتی عمل اور فلسطینی کاز کا بھرپور جائزہ لینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی فلسطین کی تنظیم با لعموم اور فلسطینی نیشنل کونسل کی تشکیل نو کیلئے با لخصوص ہر حلقے میں الیکشن کرائے جائیں۔ خالدہ جرار نے دعویٰ کیا ان کی پا پولر فرنٹ نے اس سلسلے میں ایک جامع منصوبہ تیار کیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan