Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

دمشق میں فتح اور حماس قیادت کی ملاقات خالد مشعل کی کوششوں کا نتیجہ ہے: رشق

palestine_foundation_pakistan_ezzet-al-resheq-political-bureau-member-of-hamas-movement10

اسلامی تحریک مزاحمت”حماس” کے سیاسی شعبے کے رکن عزت رشق کا کہنا ہے کہ شام کے صدر مقام دمشق میں حماس اور فتح کی قیادت کی باہمی ملاقات میں تنظیم کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل اور مصری انٹیلی جنس چیف عمر سلیمان نے اہم کردار ادا کیا ہے. خیال رہے کہ جمعرات کے دمشق میں فتح اور حماس کے راہنماٶں کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں فلسطین کی موجودہ صورت حال بالخصوص مصالحت کا عمل آگے بڑھانے سے متعلق مختلف پہلوٶں پر تبادلہ خیال کیا گیا. ملاقات کے بعد مرکز اطلاعات فلسطین سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عزت رشق کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتوں کی قیادت کےدرمیان ہوئی ملاقات کی تیاری میں حماس نے اہم کردار ادا کیا جبکہ مصری انٹیلی جنس چیف اور خالد مشعل کی کوششوں سے یہ ملاقات انجام پائی ہے. انہوںنے کہا کہ مصری انٹیلی جنس چیف عمر سلیمان اور خالد مشعل کے درمیان چند روز قبل مکہ مکرمہ میں ملاقات ہوئی تھی جس میں حماس اور فتح کی قیادت کے درمیان قربت پیدا کرنے اور دونوں جماعتوں کے قائدین کو مفاہمت کے لیے کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا تھا. عزت رشق کا کہنا تھا کہ حماس نے فتح کے قایدین کا دمشق میں فراخدلی کے ساتھ استقبال کیا، اور مغربی کنارے میں فتح کے کردار اور حماس کے ممبر مجلس قانون ساز عبدالرحمان زیدان جیسےراہنماٶں کی گرفتاریوں سے صرف نظر کرتے ہوئے ملاقات کی فضا تیار کی. حماس کے راہنما کا کہنا تھا کہ مصری انٹیلی جنس چیف کی موجودگی میں دونوں جماعتوں کے قائدین کے درمیان ہونے والی ملاقات نہایت حوصلہ افزا رہی اور مفاہمت کی کوششیں آگے بڑھانے کے حوالے سے اس ملاقات کو ایک اہم سنگ میل قرار دیا جاسکتا ہے. عزت رشق نے کہا کہ ملاقات کے دوران مصری انٹیلی سربراہ نے اس تاثر کی نفی کہ قاہرہ فلسطینی جماعتوں کے درمیان مفاہمت سے دستکش ہو رہا ہے. مصر کی خواہش ہے اس کی ثالثی کے تحت ہونے والے مفاہمت کی کوششیں جلد بارآور ثابت ہوں تاکہ فلسطین میں داخلی سطح پر سیاسی استحکام کی راہ ہموار کی جا سکے. ایک سوال کے جواب میں عزت رشق کا کہنا تھا کہ حماس نے مفاہمت کے سلسلے میں ماضی میں قاہرہ اور دیگر مقامات میں ہونے والے ادوار میں بھی ہرممکن لچک کا مظاہرہ کیا تاہم مفاہمت کی ناکامی کی ذمہ داری صدر محمود عباس اور ان کے گروہ پرعائد ہوتی ہے جو مفاہمت کو فلسطینیوں کے بجائے امریکا اور اسرائیل کے مفادات کےتناظر میں دیکھتے ہیں.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan