Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

دبئی پولیس نے مبحوح کے قتل میں میئرڈگان کو مطلوب قراردے دیا

khalfan-tamim-lt-gen-general-commander-of-dubai-police دبئی پولیس نے اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی موساد کے شعبہ خارجہ کے سربراہ مئیر ڈگان کو ایک ماہ قبل القسام بریگیڈ کے کمانڈرمحمود المبحوح کے قتل کے الزام میں مطلوب قرار دیتے ہوئے انٹرپول سے ان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ جمعرات کے روز دبئی پولیس چیف خلفان تمیم نے سرکاری ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ اب تک کی تحقیقات میں یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ مبحوح کے قتل میں اگر سوفیصد نہیں تو کم از کم 99 فیصد ہاتھ موساد کا ہے، دبئی پولیس کی تحقیقات کی روشنی میں انٹرپول کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ موساد کے خارجی شعبے کے چیف میئرڈگان کے جائے قیام کا تعین کرے اور اسے گرفتار کرکے دبئی پولیس کے حوالے کیا جائے۔ دبئی پولیس چیف نے کہا کہ تفتیشی حکام مبحوح کے قتل کی تحقیقات کئی مزید پہلوؤں سے جاری رکھے ہوئے ہیں، اس سلسلے میں حملہ آوروں نے جو پاسپورٹ استعمال کیے ہیں، وہ صحیح ہیں اوران کی روشنی میں تحقیقات کا عمل جاری ہے۔ خلفان تمیم نے حملہ آوروں کو “احمق گروہ” قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس گھناؤنے جرم میں ملوث افراد بچ نہیں سکیں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan