Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

خلیجی ممالک میں موساد کا نیٹ ورک موجود ہے: دبئی

khalfan-tamim-lt-gen-general-commander-of-dubai-police4 دبئی پولیس کے چیف ضاحی خلفان نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ اور خلیجی ممالک میں اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی”موساد” کے خارجی ونگ کے ایجنٹ موجود ہیں، انہوں نے کہا حماس کے راہنما محمود البحوح کی شہادت نے موساد کے خلاف تحقیقات کے کئی دروازے کھولے ہیں۔ پیر کے روز دبئی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ضاحی خلفان نے خلیجی اور عرب ممالک میں موجود موساد کے ایجنٹوں کو خبردار کیا کہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ضاحی خلفان نے خلیجی ممالک میں موجود موساد کے تمام ایجنٹوں کو ایک ہفتے کے اندرخلیج سے نکل جانے کی ہدایت کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر موساد کوئی ایجنٹ کسی بھی خلیجی ملک میں پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ دبئی پولیس چیف کا کہنا تھا کہ مغرب اور مشرقی ممالک کے پاسپورٹ کے حامل موساد کے ایجنٹ طویل مدت سے اپنے مقاصد کے لیے سرگرم ہیں۔ پولیس نے حماس کے راہنما محمود مبحوح کی شہادت کی تحقیقات کے دوران ایسے بے شمار شواہد جمع کیے ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ موساد کے ایجنٹ پورے مشرق وسطیٰ اور خلیجی ممالک میں موجود ہیں، انہوں نے دو یاس اس سے زیادہ ممالک کے شہریتیں بھی حاصل کر رکھی ہیں۔ پولیس چیف نے کہا کہ محمود مبحوح کے قتل کا ماسٹر مائنڈ اور منصوبہ ساز موساد کا چیف ہے”مائیرڈاگان” ہے۔ اس نے خود بھی کئی ممالک کی شہریت حاصل کر رکھی ہے اور دنیا بھر میں اس نے موساد کے نیٹ ورک کو پھیلانے کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔ واضح رہے کہ دبئی پولیس نے جنوری میں حماس کے راہنما کے قتل کے بعد اس کی تحقیقات کے دوران کہا ہے کہ انہیں ننانوے فیصد یقین ہے کہ مبحوح کے قتل میں موساد کے ایجنٹوں کا ہاتھ ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan