Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

خانہ جنگی نہیں حقیقی مفاہمت کے خواہاں ہیں: حیہ

dr-khalil-al-hayya2 اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی شعبے کے رکن ڈاکٹر خلیل حیہ نے کہا ہے کہ ان کی جماعت فلسطین میں تمام جماعتوں کی شراکت سےایک حقیقی مفاہمت کی خواہاں ہے، تاکہ قومی نوعیت کے تمام منصوبوں کو عملی شکل دی جا سکے۔ جمعہ کے روز حماس کےزیراہتمام غزہ میں منعقدہ ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلسطین میں مفاہمت کا مقصد اسرائیل کے خلاف مزاحمت کی تحریک کو مضبوط کرنا اور بنیادی حقوق کے حصول کی راہ ہموار کرنا ہے۔ ڈاکٹر خلیل حیہ نے کہا کہ امریکا، اسرائیل کی ویٹو پالیسی اورعالمی دباؤ کے باوجود حماس نے اپنے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں کی، ان کی جماعت فلسطین میں خانہ جنگی سے بچنے کے لیے حقیقی مفاہمت کی خواہاں ہے۔ حماس کے راہنما نے کہا کہ اسرائیل غزہ پر باربار حملوں کی دھمکیاں دے کر فلسطینی عوام کوڈرانے دھمکانے کی کوشش میں ہے اور غزہ کے شہریوں کا عزم چیک کرنا چاہتا ہے، غزہ کے عوام صہیونی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوں گے اور نہ ہی موت کا خوف دلاکر ہمیں آزادی کے مطالبے سے دستبردار کیا جا سکتا ہے۔ ڈاکٹر خلیل حیہ نے کہا کہ اسرائیل غزہ پرغیر اعلانیہ مقاصد اور اہداف لے کرحملہ آور ہوا تھا تاہم وہ اپنے کسی بھی ہدف کو حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا، اپنی ان ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے اسرائیل غزہ پرحملوں کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کی اصل جنگ اسرائیل کے خلاف ہے کسی دوسرے ملک کے ساتھ نہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan