Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

خالد مشعل کی خامنئی سےملاقات، فلسطینیوں کی مدد جاری رکھیں گے: ایرانی سپریم لیڈر

khaled-mishaal-meet-with-ayatullah-syed-ali-khamenei-spirirual-leader1 ایران کے دورے کے دوران اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے اعلیٰ سطح کے وفد نے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل کی قیادت میں منگل کے روز ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنئی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر خالد مشعل نے ایرانی لیڈر کو فلسطین کی داخلی صورت حال، مفاہمت کے لیے کی جانے والی کوششوں، فلسطین اسرائیل نام نہاد مذاکرات کی ناکامی، بیت المقدس میں یہودی آباد کاری، اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا معاملہ اور مسجد اقصیٰ پر یہودی انتہا پسندوں کے حملوں سمیت اوردیگر امور پر آگاہ کیا۔ اس کے علاوہ حماس کے وفد نے ایرانی سربراہ پر واضح کیا کہ قاہرہ میں فلسطینی جماعتوں کے درمیان جاری مفاہمت کی کوششوں میں بیرونی ہاتھ ملوث ہونے کے باعث مفاہمت کے عمل کو آگے بڑھانے میں مشکلات درپیش ہیں۔ اس موقع پر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنئی نے حماس اور فلسطینی عوام کے اسرائیل کےخلاف مسلح مزاحمت کی حمایت کرتے ہوٓئے کہا کہ ایران فلسطینی تحریک آزادی کی پشتیبانی کرتا رہے گا۔ انہوں نے اسرائیل کی جانب سے بیت المقدس میں یہودی آباد کاری اور مسجد اقصیٰ کو شہید کرنے کے لیے کی جانے والی سازشوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران ان تمام مسائل میں گہری دلچپسی رکھتا ہے۔ آیت اللہ علی خامنئی نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے تمام فلسطینی جماعتوں کا متحد ہونا اور مسلح مزاحمت کا راستہ اختیار کرنا ضروری ہے۔ ایران حماس اور فلسطینی عوام کی مسلح جدوجہد آزادی کی حمایت جاری رکھے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan