Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

خالد مشعل کی تل ابیب کے فدائی حملہ آور کے والد سے ٹیلیفون پر بات چیت

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے بیرون ملک امور کے سربراہ خالد مشعل نے گذشتہ روز اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں ایک فدائی حملے میں تین غاصب صہیونیوں کو جھنم واصل کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے فلسطینی مجاھد رع حازم کے والد سے ٹیلی فون پر بات کی۔

حماس رہ نما نے شہید فلسطینی فدائی کے والد سے بات کرتے ہوئے رعد حازم کے اقدام کی تحسین کی۔ غرب اردن کے شمالی شہر جنین سے تعلق رکھنے والے  رعد حازم کے والد نے کہا کہ ان کے بیٹے نے فلسطینی قوم پر مسلط قابض دشمن کے خلاف اور قوم کی آزادی کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ہے۔

اس موقعے پر خالد مشعل نے شہید کے والد سے کہا کہ ان کے بیٹے نے ثابت کیا ہے کہ فلسطینی قوم کی نئی نسل قابض دشمن کے خلاف مزاحمت جاری رکھے ہوئے ہے اور دشمن فلسطینی قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکی۔ ان کا کہنا تھا کہ شہید رعد حازم کی شہادت کے نہ صرف فلسطینی قوم بلکہ پوری مسلم امہ پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ اس کے فدائی حملے سے فلسطینی قوم کو ایک نیا حوصلہ اور ولولہ ملا ہے۔ فلسطینی قوم کی فتح ونصرت قریب ہے اور دشمن زوال کا شکار ہو کر رہے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan