Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

تازہ ترین

حماس کے 120 اسلامی تنظیموں و سیاسی گروہوں کو خطوط ارسال

حماس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات ) اسماعیل ھنیہ نے خط میں مسلمان اور عرب تنظیموں کو ان کی ذمہ داریاں یاد دلائی گئی ہیں اور کہا گیا ہے کہ فلسطین کا مسئلہ صرف فلسطینی قوم کا نہیں بلکہ پوری مسلم امہ اور عالم عرب کا اجتماعی مسئلہ ہے۔

اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے مختلف ممالک کی 120 اسلامی تحریکوں اور سیاسی گروہوں کے نام خطوط ارسال کئے ہیں جن میں ان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنے حقوق، اپنی سرزمین، امتِ مسلمہ کے مقدس مقامات اور تاریخ سے دفاع کی فلسطینی جدوجہد کی کھل کر حمایت کریں۔

اسماعیل ھنیہ عرب ممالک اور مسلمان ممالک کی مذہبی اور سیاسی جماعتوں پر زور دیا ہے کہ وہ ارض فلسطین، مقدسات اور فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق کے حصول کے لیے فلسطینیوں کا ساتھ دیا جائے۔

اسماعیل ھنیہ نے عرب اور مسلمان تنظیموں کی قیادت کو مکتوب ارسال کیا ہے جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ اس وقت ارض فلسطین، مقدسات اور تاریخ کو سنگین خطرات کا سامنا ہے۔ فلسطینی قوم کو اپنے حقوق کے حصول اور مقدسات کے دفاع کے لیے صہیونی دشمن کے زوال تک جاری اپنی جدود جہد جاری رکھے گی۔

اسماعیل ھنیہ نے عرب ممالک اور عالم اسلام کی 120 تنظیموں، ان کے سربراہان اور دیگر رہ نمائوں کو خطوط ارسال کیے ہیں۔ اسماعیل ھنیہ نے خط میں مسلمان اور عرب تنظیموں کو ان کی ذمہ داریاں یاد دلائی گئی ہیں اور کہا گیا ہے کہ فلسطین کا مسئلہ صرف فلسطینی قوم کا نہیں بلکہ پوری مسلم امہ اور عالم عرب کا اجتماعی مسئلہ ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan