Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

حماس کے کارکنوں کو اغوا کرنے کا سلسلہ جاری

abbas-militia3 مغربی کنارے میں عباس ملیشیا کی جانب سے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے کارکنوں کو اغوا کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ متنازعہ فلسطینی صدرمحمود عباس کو براہ راست جوابدہ سیکورٹی فورسز نے گزشتہ روز حماس کے پانچ کارکنوں کو اغوا کر لیا ۔ جن میں قلقیلیہ اسلامیہ کالج کے سابق پرنسپل الشیخ سامح عفانہ بھی شامل ہیں ۔ انہیں ان کے گھر سے اغوا کیا گیا جبکہ فلسطینی پولیٹیکل یونیورسٹی کے ایک طالب علم کو بھی اغوا کیا گیا ۔ دوسری جانب حماس کے کارکنوں کو فلسطینی سیکورٹی فورسز کے دفتر طلب کئے جانے کا بھی سلسلہ جاری ہے ۔ گزشتہ روز دسیوں کارکنوں کوسیکورٹی فورسز کے دفتر طلب کیا گیا اور شام تک انہیں وہاں پر بٹھائے رکھا گیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan