Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

حماس کے بغیر مذاکرات بے نتیجہ رہیں گے: دی اکانومسٹ

palestine_foundation_pakistan_hamas-rally1

برطانوی ہفت روزہ “دی اکانومسٹ” کا کہنا ہے اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کی حمایت کے بغیر واشنگٹن میں ہونے والے پی ایل او- اسرائیل مذاکرات کی کامیابی کا کوئی امکان نہیں ہے۔ اخبار نے ایک صحافی کے حوالے سے لکھا ہے کہ “حماس کے بغیر پی ایل او۔ اسرائیل کے مابین معاہدہ ممکن نہیں کیونکہ فلسطینی تحریک کا کم از کم نصف حصہ حماس میں شامل ہے۔ غزہ کی پٹی کا سارا علاقہ حماس کے زیر کنٹرول ہے۔ برطانوی جریدے نے اسرائیل- پی ایل او براہ راست مذاکرات میں حماس کی شمولیت پر زور دیا۔ اخبار نے مزید کہا کہ مذاکراتی عمل میں حماس کی موجودگی لازمی ہے۔ جس کے بعد اخبار نے فورا اپنا موقف بدلتے ہوئے یہ بھی کہا کہ حماس نے اب تک عالمی برادری کی عائد کردہ تین شرائط کو قبول کرنے سے انکار کر کے خود کو مذاکرات سےدور رکھا ہوا ہے۔ ان تین شرائط میں جنگ بندی، اسرائیل کو یہودی ریاست تسلیم کرنا اور فتح اور اسرائیل کے مابین سابقہ معاہدوں کی پاسداری شامل ہے۔ تاہم مضمون نگار نے اس بات کا اقرار کیا ہے کہ حماس کی جانب سے اس طرح کی شرائط کو تسلیم کرنا ناممکن ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan