Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

حماس کا 23 واں یوم تاسیس، اندرون اور بیرون فلسطین میں تقریبات اور جلسے جلوسوں کا اعلان

palestine_foundation_pakistan_hamas10

اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” کے تئیسویں یوم تاسیس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور آج 14 دسمبر کو فلسطین سمیت دنیا بھر میں موجود حماس کے کارکن اور رہ نما تنظیم کی تاسیسی تقریبات منعقد کر رہے ہیں. اس سلسلے میں سب سے بڑا جلسہ غزہ میں ہو گا جہاں لاکھوں کے مجمع کی توقع کی جا رہی ہے. مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے عوامی ایکشن کمیٹی کے نگران اشرف زائد نے بتایا ہے کہ غزہ میں ہونے والے جلسے کے لیے تمام تیاریاں پیر کو مکمل کر لی گئی تھیں.مرکز اطلاعات فلسطین سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اشرف الزائد نے کہا کہ غزہ اور فلسطین کے دیگر شہروں میں حماس کی تاسیسی تقریبات کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں.ایک سوال کے جواب میں حماس رہ نما نے کہا کہ حماس کے یوم تاسیس کے غزہ میں ہونے والے جلسے میں دیگر سیاسی جماعتوں کی قیادت کو بھی مدعو کیا گیا. انہوں نے کہا کہ غزہ میں جلسے میں کوریج کے لیے عالمی اور مقامی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو کارڈز جاری کر دیے گئے ہیں. خیال رہے کہ غزہ میں حماس کے یوم تاسیس کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا جس کی کوریج کے لیے 70 کے قریب خبر رساں ایجنسیوں اور نشریاتی اداروں کے 300 نامہ نگاروں کو مدعو کیا گیا ہے. فلسطین کے دیگر شہروں میں مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی حماس کے یوم تاسیس کی تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں. مختلف شہروں میں جلسے جلوسوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے. اس کے علاوہ بیرون ملک شام. لبنان اور دیگر ممالک میں حماس کے ارکان اپنے اپنے طور پر تنظیم کی تاسیسی تقریبات منعقد کریں گے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan