Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

حماس ٹی وی نے “فتح” کو اسرائیل کی خادمہ قرار دے دیا

fatah-is-slave-of-israel حماس کے زیر اہتمام الاقصیٰ ٹی وی چینل نے ایک کارٹون سیریز کو نشر کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس میں مغربی کنارے سے تعلق رکھنے والی سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو اسرائیل کا ایک ایسا نوکر ظاہر کیا گیا ہے جو صہیونی فوجیوں کے بوٹ تک صاف کر رہے ہیں. کارٹون چھے منٹ کے دورانیے کے ایک پائیلٹ منصوبے کے تحت پیش کئے جائیں گے جن میں ایک کردار نے مغرب کے حمایت یافتہ فلسطینی صدر محمود عباس کی وفادار سکیورٹی فورسز کی وردی پہن رکھی ہے، اسے فلسطینیوں کے خون کے پیاسے اسرائیلیوں کا محض ایک نوکر دکھایا گیا ہے. الاقصیٰ ٹی وی کے ایک عہدے دار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر منگل کے روز بتایا ہے کہ ”ہم آئندہ ماہ کے آغاز سے الاقصیٰ ٹی وی سے نشر کرنے کے لئے فلمیں اور کارٹون تیار کر رہے ہیں جن میں فلسطینی اتھارٹی کی شرمناک حرکات کو نمایاں کیا گیا ہے”. حماس اور فلسطینی صدر محمود عباس کی سیکولر “فتح” تحریک کے درمیان جون 2007ء میں غزہ کی پٹی پر اول الذکر تنظیم کے کنٹرول کے بعد سے شدید محاذ آرائی جاری ہے جبکہ محمود عباس کی اتھارٹی اسرائیل کے مقبوضہ مغربی کنارے تک ہی محدود ہو کر رہ گئی ہے. اسلامی تحریک مزاحمت کے غزہ پر کنٹرول کے بعد سے دونوں تنظیمیں ایک دوسرے کے خلاف انتقامی کارروائیاں کر رہی ہیں اور انہوں نے ایک دوسرے کے ارکان کو گرفتار کرنے اور انہیں تشدد کا نشانہ بنانے سمیت مخالفین کے خلاف مقدمات بھی چلائے ہیں جبکہ دونوں بڑی فلسطینی تنظیموں کے درمیان مصالحت کے لئے ہونے والی بات چیت متعدد مرتبہ ناکام ہو چکی ہے. حماس، فلسطینی صدر محمود عباس کی سکیورٹی فورسز کو مغربی کنارے میں مزاحمتی گروپوں کے خلاف کارروائی پر سخت تنقید کا نشانہ بناتی رہتی ہے اور وہ مغربی کنارے کی سکیورٹی فورسز پر اسرائیل کے مفادات کے لئے کام کرنے کا الزام بھی عاید کرتی رہتی ہے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan