Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

حماس نے عالمی میڈیا سے بیت المقدس کے معاملے میں مکمل تعاون کی درخواست کی ہے

palestine_foundation_pakistan_hamas-logo3

اسلامی تحریک مزاحمت ۔حماس ۔نے دنیا بھر کے میڈیا اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ صیہونیوں کی طرف سے بیت المقدس کے مقدس شہر اور مسجد اقصی ٰکو یہودیانے بنانے کی کوششوں کو بے نقاب کریں۔ حماس نے اسرائیل کی طرف سے2010 کو مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس کو مکمل یہودیانے کرنے کا فیصلہ کن سال قرار دینے کے بعد ،عرب ،مسلم اور عالمی میڈیا کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اسرائیلی عزائم اور ان کے جرائم کو بے نقاب کرنے میں اپنا بھر پورکردار ادا کریں۔ حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میڈیا اس نام نہاد امن عمل پر بھی گہری نظر رکھے جس کی آڑ میں ،اسرائیل فلسطینی عوام کے خلاف ظلم و تشدد اوربیت المقدس کی عرب اور مسلم شناخت کو ختم کرنے کی کوششوں میں اضافہ کرے گا۔ حماس نے ان مذاکرات کو اسرائیلی جرائم پر پردہ ڈالنے کی ایک ناکام کوشش قرار دیا ہے۔ حماس تحریک نے عرب ،مسلم اوربین الا قوامی تنظیموں پر زور دیا ہے کہ وہ بیت المقدس کے مسائل بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرانے میں اپنی جاری کوششوں کو دوگنا کریں۔ بیان میں کہا گیاہے کہ چند دن پہلے قابض اسرائیلی فورسز نے مامن اللہ قبرستان میںخود ساختہ رواداری میوزیم تعمیر کرنے کے بہانے ،لاشوں کی حرمت کی پرواہ کئے بغیر مسلمانوں کی قبریں منہدم کیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan