Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

حماس مصالحت کو مذاکرات کی پردہ پوشی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گی

palestine_foundation_pakistan_mushir-al-masri-mp-of-hamass-parliamentary-bloc-in-the-plc

فلسطینی مجلس قانون ساز کے رکن مشیر المصری نے فتح کی جانب سے ذرائع ابلاغ میں مصالحت کی باتوں کے ساتھ ساتھ حماس کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن، مزاحمت کے خلاف کارروائیوں اور اسرائیلی فوج کے ساتھ سکیورٹی تعاون کی دوغلی پالیسی پر شدید تنقید کی ہے۔ مصری نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ فلسطینی جماعتوں کے مابین اتحاد اور مصالحت حماس کی اسٹریٹجک پالیسی کا حصہ ہے جس سے کسی صورت صرف نظر نہیں کیا جاسکتا انہوں نے فتح سے حماس کو داخلی اور خارجی امور میں تقسیم کرنے کی کوششیں ترک کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حماس کے موقف میں داخلی اور خارجی امور کی تقسیم کر کے فتح صہیونی ہاتھوں میں کھیل رہی ہے۔ یہ حقیقت روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ حماس کا موقف ایک ہی ہے۔ یہ بات کھل کر سامنے آ گئی ہے کہ فتح مصالحت کے معاملے پر حماس کو تقسیم کرنا چاہتی ہے۔ فتح کی جانب سے دمشق میں مصالحت پر حماس کے ساتھ مذاکرات مغربی کنارے میں حماس کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن سے چغلی کھا رہے ہیں۔ مصالحت کی خواہش کے ساتھ ساتھ حماس کے خلاف آپریشن، اس کے کارکنوں پر بہیمانہ تشدد، اسرائیلی فوج کے ساتھ سکیورٹی تعاون سے فتح کا دوغلا پن عیاں ہوتا ہے۔ اس سب کے علاوہ اسرائیل کے ساتھ صہیونی ریاست کے ساتھ براہ راست مذاکرات نے فتح کا اصل غدار چہرہ سب کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔ ان کے بہ قول حماس فلسطینی جماعتوں میں اتحاد اور مصالحت کی شدید خواہش مند ہے اور فتح کے ساتھ قرب پیدا کرنے کے لیے بے انتہاء لچک کا مظاہرہ بھی کر رہی ہے، ہماری خواہش ہے کہ فتح بھی مصالحت کے دعووں میں سچی ہو اور ان سب دعووں کا مقصد اسرائیل کے ساتھ بے سود مذاکرات کی قباحتوں پر پردہ پوشی نہ ہو۔ مصالحت حماس کی اسٹریٹجک پالیسی کا حصہ ہے لیکن وہ اسے فتحاوی جرائم کی پردہ پوشی کے لیے استعمال نہ ہونے دے گی۔ مصری نے فتحاوی حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ حقیقی مصالحت کے حصول کے لیے اخلاص نیت کی اشد ضرورت ہے۔ جبکہ محمود عباس سمیت فتح کے بعض لیڈروں کے بیانات سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ اب بھی منافقت کی اپنی پرانی ڈگر پر چل رہے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر فتح کی جانب سے حماس کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف بڑے پیمانے پر پکڑ دھکڑ مہم پر شدید تنقید کی اور ان کارروائیوں کو مصالحت کے منافی قرار دیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan