Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

حماس مذاکرات کے نام پر قوم سے فراڈ قبول نہیں کرے گے: ابوزھری

palestine_foundation_pakistan_dr-sami-abu-zuhri-hamas-spokesman

اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” نے ایک بار پھر فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کو خبردار کیا ہے کہ وہ اسرائیل کےساتھ امن مذاکرات کی آڑ میں قوم کے بنیادی حقوق کی سودے بازی سے باز رہیں. مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان ڈاکٹر سامی ابوزھری نے اتوار کو ایک نیوز کانفرنس سےخطاب میں کہا کہ محمود عباس اور فلسطینی اتھارٹی اسرائیل کی طرف سے لاپرواہی کےباوجود مذاکرات کے لیے ھانپے جا رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ صدر محمود عباس اسی ہفتے پیرس میں فرانسیسی صدر نیکولاسارکوزی کی سربراہی میں صہیونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھوسے ملاقات کی تیاریاں کر رہے ہیں. ایک سوال کے جواب میں حماس کے ترجمان نے کہا کہ نیکولا سارکوزی کی نگرانی ہونے والی بات چیت میں بھی کوئی نئی بات شامل نہیں ہو گی اور محمود عباس خالی ہاتھ رہیں گے. ڈاکٹرابو زھری کا کہنا تھا کہ محمود عباس کی صہیونی وزیراعظم کے ساتھ ملاقات کی تیاریوں سے ان کے وہ تمام دعوے غلط ثابت ہوئے ہیں جن میں وہ بار بار تکرار کےساتھ کہہ چکے تھے کہ جب تک اسرائیل یہودی بستیوں کی تعمیر پر پابندی عائد نہیں کرتا وہ نیتن یاھو سےنہیں ملیں گے، لیکن اس کے باوجود وہ انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں. انہوں نے کہا کہ انہیں ایسا لگ رہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی مذاکرات کی آڑ میں فلسطینی عوام کےخلاف کسی کھیل میں شامل ہونا چاہتی ہے.خیال رہے کہ فلسطینی صدرمحمود عباس اسی ہفتے پیرس میں فرانسیسی صدر نیکولا سارکوزی کی نگرانی میں بنجمن نیتن یاھو سے ملاقات کریں گے. اسرائیلی ریڈیو نے بھی دونوں طرف سے ملاقات کی تیاریوں کی تصدیق کی ہے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan