Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

حماس رہنما کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے بین الاقوامی ٹیم تشکیل دی جائے: دبئی پولیس چیف

khalfan-tamim-lt-gen-general-commander-of-dubai-police1 دبئی پولیس کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل ضاحی خلفان نے موساد سربراہ مئیر داغان سے کہا ہے کہ وہ ایک انسان کی طرح اپنا طرز عمل دکھائے اور یہ تسلیم کرے کہ اسی کی آئمہ پر حماس رہنما محمودالمبحوح کے قتل کی منصوبہ بندی کی گئی۔ جنرل ضاحی خلفان نے دبئی کے اخبار الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ ان کے محکمے کو حماس کے رہ نما محمود المبحوح کے مقدمہ قتل سے متعلق نئے شواہد ملے ہیں اور قتل کی کارروائی میں شریک مجرموں میں سے بعض کے ڈی این اے فنگر پرنٹس مل گئے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان میں سے اکثر مجرم اس وقت اسرائیل میں موجود ہیں اور انہیں پکڑنے کیلئے ضروری ہے کہ ان ممالک کی ایک ٹیم تشکیل دی جائے ،جن ممالک کے پاسپورٹ انہوں نے استعمال کئے ہیں۔ دبئی پولیس چیف نے کہا کہ موساد چیف اور اسرائیلی وزیر اعظم اس صورت میں ضرور اشتہاری ملزم قرار پائیں گے اگر یہ جرم ان پر ثابت ہوا اور اب تک کے شواہد سے یہ ثابت ہورہا ہے کہ موساد اس میں کلی طورپر ملوث ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan