Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حماس رہنماء کا دورہ لبنان، حزب اللہ کے سربراہ سے ملاقات

( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات)  ملاقات میں حماس رہنماء اور سید حسن نصر اللہ  نے مزاحمت کو ہی واحد حل قرار دیتے ہوئے دائمی فتح کے لیے مزید بہترین حکمت عملی کے مطابق  کام کرنے  پر تبادلہ خیال کیا۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں صیہونی ریاستی دہشتگردی اور بدترین مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی شعبے کےسربراہ اسماعیل ہنیہ  نے لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات میں بہتری، فلسطینی مزاحمت اور صہیونی حکومت کے مابین حالیہ جنگ جس کو “سیف القدس” کے نام سے جانا جاتا ہےکی حتمی فتح کے لئے فلسطینی مزاحمت کو بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی   اور مزاحمت کو ہی واحد حل قرار دیتے ہوئے دائمی فتح کے لیے مزید بہترین حکمت عملی کے مطابق  کام کرنے  پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

حماس رہنما کے دورہ لبنان میں اسماعیل ہنیہ نے  تحریک  حزب اللہ کے سربراہ سے ملاقات سے قبل لبنانی عبوری وزیر اعظم اور صدر سمیت اہم عہدیداران کے ساتھ ملاقاتیں کی ہیں۔

صدر مشیل آؤون سے ملاقات میں انہوں نے کہا ہےکہ ہم نے فلسطین میں فیلڈ اور سیاسی صورتحال نیز سیف القدس کی لڑائی کے اسٹریٹجک نتائج پر تبادلہ خیال کیا اور اس بات پر زور دیا کہ فلسطین کی آزادی کے لئے مزاحمت ایک اسٹریٹجک آپشن ہے جبکہ لبنانی عبوری وزیر اعظم حسن دیاب سے ملاقات میں ان کا کہنا ہے  کہ حماس فلسطینی مفاہمت کو حتمی شکل دینے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے کیونکہ ہمارا اتحاد اور یکجہتی صیہونی حکومت پر فتح کی طرف پہلا قدم ہے۔

واضح رہے کہ حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ ایک اعلی سطحی وفد کی سربراہی میں رواں ہفتے اتوار کے روز لبنانی دارالحکومت بیروت پہنچےہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan