Connect with us

Uncategorized

حماس تمام ممالک سے تعلقات بہتر کرنے کی خواہاں ہے: ابو حشیش

dr-hassan-abu-hashish-the-palestinian-government-spokesman-and-media-advisor1 غزہ میں فلسطینی آئینی حکومت کے میڈیا ایڈوائزر ڈاکٹر حسن ابو حشیش نے واضح کیا ہے کہ حماس فلسطینی جماعتوں کے درمیان اختلافات کا خاتمہ چاہتی ہے اور ہر ملک سے تعلقات بہتر بنانے کی خواہاں ہے- فلسطینی ہر اس کوشش کا خیر مقدم کرے گی جو اختلافات کے خاتمے اور مفاہمت کے قیام کے لیے اٹھایا جائے گا- ابو حشیش نے القدس ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ فلسطینی جماعتوں کے درمیان مفاہمت کا دروازہ مصر ہے- لہذا حماس مصر کی مصالحتی کوششوں کا خیر مقدم کرے گی- دوسری جانب حماس کے پولٹ بیورو کے رکن ڈاکٹر محمود زھار نے مصر کو ایک نئے باب کھولنے، فلسطینی مفاہمت کے قیام، فلسطینی معاشرے کی اصلاح اور بیت المقدس کو یہودیانے کی سازش کو روکنے کی دعوت دی ہے

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan