Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

حماس امت کی نبض ہے اور مزاحمت کے عنوان سے قائم رہے گی: ابو مرزوق

dr-mousa-abu-marzouk4
اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی شعبے کے نائب صدر ڈاکٹر موسی ٰ ابو مرزوق نے کہا ہے کہ حماس فلسطینی عوام کے بنیادی حقوق اور مقدسات کی ہر قیمت پر تحفظ کی خواہاں ہے، کیونکہ یہ عرب قوم اور امت مسلمہ کی نبض کی حیثیت رکھتی ہے

ہفتے کے روز اقصیٰ سیٹلآئٹ ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جب تک اسرائیل کا فلسطینی علاقوں میں ناجائز تسلط موجود ہے مزاحمت بھی جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ حماس کی جانب سے اسرائیل پر حملے روکنے کی موجودہ حکمت عملی ایک خاص حکمت عملی کے وضع کی گئی ہے، اس کا مطلب اسرائیل کے خلاف مسلح مزاحمت ترک کرنے کا منصوبہ نہیں بلکہ یہ بھی جنگ کی ایک چال ہے۔
ڈاکٹر موسیٰ مروزق نے مزید کہا کہ عالمی برادری کی جانب سے فلسطینی عوام کو جمہوریت پسندی کی سزا دی جارہی ہے۔ اسرائیل نے فلسطینی شہریوں کو حماس کو ووٹ دینے دوسرے معنوں میں جمہوریت پسندی کی سزا دیتے ہوئے گذشتہ تین برس سے شہر کی معاشی ناکہ بندی کررکھی ہے جبکہ عالمی برادری اسرائیل کے ان ظالمانہ اقدامات میں اس کے ساتھ ہے، جو نہایت افسوسناک صورت حال ہے۔ اس سلسلے میں فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے عالمی برادری کے ساتھ اور اسرائیل کے ساتھ تعاون کی پالیسی کو حماس قوم دشمن پالیسی سے تعبیر کرتی ہے۔

حماس کے راہنما نے کہا کہ عباس ملیشیا اور اسرائیل کی جانب سے مزاحمت کچلنے کی تمام ترکوششوں کے باوجود مغربی کنارے میں تحریک مزاحمت کا احیا ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا حماس نے غزہ کے تمام راستے بند ہونے کی وجہ سے سرنگیں کھود کر کپڑے اور غذا غزہ منتقل کرنے کا راستہ اختیار کیا ہے، آزاد دنیا فلسطینی عوام کو بھی نقل وحمل کی آزادی دلانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan