Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

حق واپسی نام کی کوئی چیز نہیں ہے: اولمرٹ کی نئی کتاب

palestine_foundation_pakistan_ehud-olmert-formar-israeli-prime-minister7

اسرائیل کے سابق وزیراعظم نے اپنی نئی کتاب ’’فیصلوں کے دن‘‘ میں فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے خفیہ مذاکرات میں اسرائیل کو دی جانے والی مجرمانہ رعایتوں کی پردہ پوشی کی ہے، جس کے مطابق اسرائیل مسئلہ فلسطین کے دوریاستی حل کے انتہائی قریب پہنچ چکا تھا۔ کتاب کے صفحہ 544 پر اولمرٹ کا کہنا ہے کہ سنہ 1967ء کی حدود پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کیے جانے پر مشتمل اس حل میں مشرقی القدس کی یہودی بستیوں پر اسرائیل کا کنٹرول باقی رکھنے پر اتفاق ہوگیا تھا۔
فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے مسلمہ حقوق سے دستبرداری کی تفصیلات بیان کرنے ہوئے اولمرٹ کا کہنا ہے کہ القدس کے ’’مقدس حوض‘‘ کے متعلق یہ طے پا گیا تھا کہ اسے، پانچ ملکوں کی کونسل کی تجاویز کے مطابق، تینوں آسمانی مذاہب کے افراد کی عبادات کے لیے کھولا جائے گا۔
اپنی کتاب میں دیگر ممالک کی جانب ہجرت کرنے والے 70 لاکھ فلسطینی پناہ گزینوں کی وطن واپسی کے متعلق اولمرٹ کا کہنا ہے کہ حق واپسی نام کی کسی چیز کا وجود نہیں ہے ہم صرف چند فلسطینیوں کو صرف آزاد فلسطینی ریاست میں آنے کی اجازت دیں گے ناکہ یہودی ریاست میں۔ اسی طرح واپس لوٹنے والوں کی تعداد کا تعین بھی ہم کریں گے، اور یہ تعداد ہر سال ایک ہزار ہو گی، اس طرح مصالحتی دستاویز پر دستخط کے بعد صرف پانچ سال تک وطن واپسی کا سلسلہ جاری رہ سکے گا۔
اولمرٹ کی اس کتاب میں یہ انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ القدس میں ’’معالیہ اودومیم‘‘ جیسی یہودی بستیوں کے باقی رہنے پر بھی فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ مذاکرات مکمل ہو گئے تھے۔
اولمرٹ کے مطابق ان خفیہ مذاکرات میں یہ بات بھی طے پا گئی تھی کہ فلسطینی ریاست کسی بھی مسلح فوج سے خالی ہوگی اور یہاں کسی غیر ملکی کو داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔
اسی طرح لولی لنگڑی فلسطینی ریاست کے لیے یہ بھی لازم ہو گا کہ وہ کسی ایسے ملک، جو اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں رکھتا، کے ساتھ فوجی تعلقات بھی پروان نہیں چڑھا سکتی۔ اولمرٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ فلسطینیوں کے ساتھ مذاکرات میں فلسطینی فضاؤں میں اسرائیل کی آزادانہ حرکت اور مغربی کنارے کی الیکٹرو۔ میگنیٹک ڈومین پر صہیونی تسلط بھی اتفاق ہو چکا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan