Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

حسنی مبارک کے خلاف احتجاج مصر کو ایران کی جانب لے جا رہا ہے:نیتن یاھو

palestine_foundation_pakistan_benjamin-netanyahu-israeli-prime-minister-and-hosni-mubarak-egyptian-president7

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھونےخدشہ ظاہر کیا ہے کہ مصر میں صدر حسنی مبارک کے خلاف جاری عوامی تحریک مصر کو ایران میں تبدیل کرنے کا باعث بن رہی ہے. انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ صدرحسنی مبارک کےخلاف جاری عوامی تحریک کے نتیجے میں بننے والی کسی بھی نئی حکومت کوتل ابیب اورقاہرہ کے درمیان ہوئے امن معاہدوں کی پابند بنائے. انہوں نے”مبارک ہٹاٶ تحریک” میں اسلام پسند قوتوں کے اقتدارمیں آنےاوردونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کا بھی خدشہ ظاہر کیا.
وزیراعظم ہاٶس کی جانب سے جاری ایک بیان میں شدت پسند اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ “وہ نہیں چاہتے کہ مصر اوراسرائیل کے درمیان تیس سال کی محنت سےقائم خوشگوارتعلقات کو گزند پہنچے”. موجودہ حالات میں جب پڑوسی ملک میں مذہبی قوتوں کے عروج کا خطرہ موجود ہے، عالمی برادری کو قاہرہ میں بننے والی کسی بھی نئی حکومت کو اسرائیل کے ساتھ کیے گئے تمام امن معاہدوں کو پابند بنانا ہو گا”.
صہیونی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ مشرق وسطیٰ کے ممالک میں جمہوریت کی جانب پیش رفت کی حمایت کرتے ہیں تاہم جمہوریت کی آڑ میں مشرق وسطیٰ کو ایران بنتا ہو انہیں دیکھنا چاہتے. انہیں یہ خوف ہے کہ مصرمیں صدرحسنی مبارک کے اقتدار کے خاتمے کے بعد اسلام پسند جماعتیں حکومت میں آ جائیں گی جو خطے کے امن کے لیے سخت نقصان دہ ثابت ہوں گی.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan