Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

حزب اللہ: سب مل کرفلسطینیوں اورمسجد الاقصی کی حمایت کریں

hezbollah-logo11 حزب اللہ لبنان کے اہم رہنما شیخ خضرنورالدین نے تمام مسلمانوں عیسائیوں اورعربوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مسجدالاقصی اورفلسطینیوں کی حمایت میں اٹھ کھڑے ہوں ۔ شیخ خضرنورالدین نے صہیونی ریاست کے ساتھ عرب ملکوں کی سازباز پر شدید تنقید کرتےہوئے تمام مذہبی ، سیاسی ، سماجی ، اورعلمی شخصیتوں باالخصوص واٹیکن ، جامعۃ الازہر، قم مقدس اورنجف اشرف جیسے دینی مراکزسے مطالبہ کیاہے کہ وہ مسئلہ فلسطین ، مسجدالاقصی اور بیت لحم کی حمایت کریں۔حزب اللہ لبنان کے اس رہنما نے کہا کہ انیس سوسڑسٹھ کی جنگ کے بعد سے صیہونیوں کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے اور صہیونی ریاست، مسجدالاقصی میں داخل ہونے ، اسے تباہ کرنے اور اسے نذرآتش کرنےکےلئے اب تک کئی کوششیں کرچکی ہے۔ حزب اللہ لبنان کے رہنما نے ایران کی جانب سے مسئلہ فلسطین کی حمایت کاشکریہ ادا کرتےہوئے کہا کہ امام خمینی (رح) مسئلہ فلسطین کےسلسلے میں خاموشی پر ہمیشہ خبردارکرتے رہتے تھے اوران کا یہ نظریہ ہے کہ صہیونی ریاست کے منصوبے اسلام ، عیسائیت اور تمام عربوں کواپنا نشانہ بنائے ہوئے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan