Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

جہاد اسلامی کے کارکنوں کی شہادت پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنماؤں کی تعزیت

palestine_foundation_pakistan_palestinian-foundation-pakistan-plf2

غزہ پر صہیونی حملے ناقابل برداشت ہیں،جہاد اسلامی کے کارکنوں کی شہادت پر جہاد اسلامی کے سربراہ ڈاکٹر رمضان عبد اللہ کو ہدیہ تعزیت پیش کرتے ہیں،فلسطین کی آزادی کے لئے بہایا جانے والا شہداء کا مقدس خون رائیگاں نہیں جائے گااقوام متحدہ ایک ناکارہ ادارہ ہے جسے ختم کر دیا جانا چاہئیے۔ان خیالات کا اظہار فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان (پی ایل ایف)کی مرکزی سرپرست کمیٹی کے اراکین مظفر احمد ہاشمی(سابق رکن قومی اسمبلی جماعت اسلامی)،علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی(رہنما جمعیت علمائے پاکستان)،علامہ آفتاب حیدر جعفری (رہنما جعفریہ الائنس پاکستان)اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی نے پیر اور منگل کی درمیانی شب کو غزہ میں ہونے والے صہیونی جارحانہ حملے کے نتیجہ میں اسلامی تحریک مزاحمت فلسطین جہاد اسلامی کے تین مجاہدین علا ابو ذبیدہ،عونی عبد الہادی،اور نصیرات کی مظلومانہ شہادت پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت اور جہاد اسلامی کے سربراہ رمضان عبد اللہ کو ہدیہ تعزیت پیش کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف عالمی استعمار امریکا نے فلسطین اور اسرائیل کے مابین امن مذاکرات کی ڈرامائی میز سجا رکھی ہے جس کا نتیجہ فلسطینیوں کے خون کی صورت میں برآمد ہو رہاہے جبکہ دوسری جانب عالمی استعمار اور عالمی دہشت گرد قوت امریکا نے اپنی ناجائز اولاد اسرائیل کو غزہ اور دیگر علاقوں میں فلسطینیوں کی بستیوں کو مسمار کر کے یہودی بستیاں تعمیر کرنے کا غیر قانونی اور غیر انسانی حق بھی دے رکھا ہے ،جو کہ خود مغربی ممالک کی جمہوریت پر ایک بڑا اور اہم سوالیہ نشان ہے؟
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان (پی ایل ایف )کے مرکزی رہنما ؤںکاکہنا تھا کہ گذشتہ دو ہفتوں میں غاصب صہیونی فوجوں نے غزہ اور ملحقہ علاقوں پر ٹینکوں اور جنگی جہازوں سے شدید گولہ باری کر کے درجنوں مظلوم اور نہتے فلسطینی مسلمانوں کو شہید کر دیا ہے جبکہ متعدد ذخمی ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ ایک ایسا ناکارہ ادارہ ہے جو دنیا میں امن قائم کرنے میں یکسر ناکام رہاہے لہذٰا ایسے ناکام اور فضول اداروں کو بند کر دیا جائے اور ان پر خرچ کی جانے والی رقم کو ضائع ہونے سے بچایا جائے،اس موقع پر رہنماؤں نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل احسن اکمل الدین کی جانب سے غزہ پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرنے کو سراہا اور کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ مسلم ممالک صہیونیت کے خلاف نبرد آزما ہوں ،رہنماؤں کاکہنا تھا کہ آج اگر مسلم ممالک فلسطین کا دفاع کریں گے تو وہ یقینا بالواسطہ اپنی ہی مملکت کا دفاع کر رہے ہیں ،انہوں نے مزی دکہا کہ دنیا میں امن کے قیام کا مسئلہ صرف اسی وقت حل ہو سکتاہے جب اسرائیل نامی ریاست کا وجو د نہ ہو،اس موقع پر رہنماؤں نے فلسطینی عوام سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرزمین پاکستان پر فلسطینیوں کی سیاسی و اخلاقی حمایت کا سلسلہ جاری رہے گا اور صہیونی مظالم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرتے رہیں گے خواہ اس کے لئے ہمیں کسی بھی قسم کی قربانی دینا پڑے دریغ نہیں کریں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan