Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

جمعہ کی جھڑپوں میں القدس کے 06 صحافیوں کو قتل کرنے کی اسرائیلی کوشش

palestine_foundation_pakistan_camera-blood

فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے سرگرم تنظیم نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ جمعہ کے رور مسجد اقصی اور مشرقی القدس میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوج نے 06 صحافیوں کو قتل کرنے کی کوشش کی اور اس دوران کم از کم 36 شہریوں پر حملے کیے ہیں۔ فلسطینی سوسائٹی فار ہیومن رائٹس ’’نگہبان‘‘ کے مطابق اسرائیل کے فوجی اہلکاروں نے گزشتہ جمعہ مسجد اقصی کے باب العامود کے قریب فلسطینی شہریوں کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں جان بوجھ کر صحافیوں اور نامہ نگاروں کو نشانہ بنایا، فوج نے صحافیوں پر ربڑ کی گولیوں کے ساتھ حقیقی گولیوں کی بھی بوچھاڑ کردی، اسی طرح اسرائیل نے انتہائی زہریلی گیس کے شیل بھی برسانا شروع کیے جس کا مقصد شہریوں کو موت کے گھاٹ اتارنا تھا۔ ’’نگہبان‘‘ نے بتایا کہ صہیونی اہلکاروں کی اس دیدہ دانستہ جارحیت میں مقبوضہ بیت المقدس کے کم از کم چھ صحافی زخمی ہوئے ہیں جن میں نیوز ایجنسی ’’قدس ڈاٹ نیٹ‘‘ کے نامہ نگار دیالا جویحان، فوٹو گرافر محفوظ ابوترک، روزنامہ ’’القدس‘‘ کے فوٹو گرافر محمود علیان، یورپی نیوز ایجنسی کے فوٹو گرافر معمر عوض اور نیوز ویب سائٹ ’’سلوان ڈاٹ نیٹ‘‘ کے فوٹو گرافر محمد ابو سنینہ شامل ہیں۔ اسی طرح پیرا میڈیکل سٹاف کے دو ارکان اور 36 شہریوں کو ہسپتال لایا گیا۔ ’’نگہبان‘‘ نے صحافیوں اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں پر صہیونی جارحیت پر امریکی خاموشی پر تعجب کا اظہار کیا، بیان میں کہا گیا کہ امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے تیونس اور مصر میں صحافیوں پر ہونے والے حملوں کی مذمت کے لیے تمام میڈیا ذرائع استعمال کیے تھے مگر یہاں اسرائیلیوں کی جانب سے صحافیوں کی جان لینے کی کوشش پر ان کا سکوت حیران کن ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan