Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

تیسری تحریک انتفاضہ شروع ہوئی تو اسے طاقت سے روکیں گے: محمود عباس

palestine_foundation_pakistan_mahmoud-abbas4

فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ عوام نے اسرائیل کے خلاف تیسری تحریک انتفاضہ شروع کی تو فلسطینی اتھارٹی اسے طاقت کے ذریعے روکے گی.ان کا کہنا ہے کہ خطے میں ایک نئی تحریک انتفاضہ چلانے کے لیے حالات سازگار نہیں .ایسا ہوا تو فلسطینی اتھارٹی کو تحریک انتفاضہ کے محرکین کےخلاف سخت ایکشن لینا ہو گا. اسرائیلی ریڈیو کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صدرابو مازن کا کہنا تھا کہ “میں جب تک منصب صدارت پر فائز ہوں تب تک کسی بھی عوامی تحریک انتفاضہ کو سراٹھانے کا موقع نہیں دوں گا اور ایسی کسی بھی کوشش کو سختی سے کچل دیا جائے گا. ایک سوال کے جواب میں فلسطینی صدر نے کہا کہ آزاد ریاست کی شکل میں فلسطینیوں کے مطالبات پورے نہ ہوئے تو عوام میں بے چینی بڑھے گی تاہم وہ عوام کو اسرائیل کے خلاف کوئی نئی تحریک شروع کرنے سے روکیں گے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan