Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

ترک فریڈم فلوٹیلا پاکستانی متاثرین سیلاب کی امداد کے لیے تیار

palestine_foundation_pakistan_gaza-boat-aid-convoy-freedom-flotilla-23

ترکی میں غیرسرکاری امدادی ادارے”ترک ھیومن ایڈ” نے پاکستان میں متاثرین سیلاب کی مدد کے لیے ایک بحری امدادی جہاز پاکستان لانے کا اہتمام کیا ہے. امدادی سامان 31 مئی کو غزہ کےلیے بھیجے گئے امدادی جہازوں کے قافلے میں شامل “فریڈم فلوٹیلا” پر لایا جائے گا. خیال رہے کہ امسال اکتیس مئی کو ترکی کے غزہ کے لیے جانےوالے امدادی قافلے فریڈم فلوٹیلا پر اسرائیل نے کھلے سمندر میں حملہ کر دیا تھا جس سے ترکی کے 09 رضاکار شہید اور پچاس کے قریب زخمی ہو گئے تھے. مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ترکی کی امدادی تنظیم” ترک ھیومن ایڈ” کے سربراہ بلند یلدرم نے استنبول میں ایک عرب نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “اگرچہ اسرائیل کی جانب سے فریڈم فلوٹیلا پر حملے کے دوران بحری جہاز کو نقصان پہنچایا گیا ہے تاہم وہ جہاز کی ضروری مرمت کر کے اسی کے ذریعے امدادی سامان کی کھیپ پاکستان میں متاثرین سیلاب کے لیے روانہ کریں گے. انہوں نے کہا کہ پاکستانی متاثرین کے لیے امدادی سامان جمع کیا جا رہا ہے. اس میں ترک عوام بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں. جلد جہاز کی تیاری کے بعد امدادی سامان اس میں لوڈ کر کے ترکی اسکندرون بندر گاہ سے پااسے پاکستان کے لیے بھیجا جائے گا. ایک سوال کے جواب میں بلند یلدرم کا کہنا تھا کہ ان کی تنظیم سیلاب یا آسمانی آفات سے ہٹ کر بھی پاکستان میں شہریوں کی مدد کرتی ہے. ھیومن ایڈ کی جانب سے ہر سال رمضان المبارک کے دوران پاکستان میں رمضان پروگرام کے تحت مستحقین کی مدد کی جاتی ہے. اس سلسلے میں بھی ہماری ٹیم پاکستان میں کام کر رہی اور انہیں مزید امدادی سامان بھی بھیجا جا رہا ہے. ایک دوسرے سوال پر بلند یلدرم نے کہا کہ وہ پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ شہریوں کی امداد کے لیے بحری جہاز کے علاوہ ٹرین اور ہوائی جہازوں کےذریعے بھی امدادی سامان ارسال کریں گے، جس کے لیے ترک عوام سے امداد جمع کرنے کی اپیل کی گئی ہے.بلند یلدرم کا کہنا تھا کہ ترک عوام پاکستانی بھائیوں کے لیے دل کھول کر امداد فراہم کر رہے ہیں، متاثرین کے لیے تین ہزار ٹن امدادی سامان جمع کیا گیا ہے. اس میں کھانے پینے کی اشیاء،ادویہ، کپڑے، کمبل اور طبی آلا ت شامل ہیں.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan