Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

بیرون ملک اسرائیلی سفیروں کی معاشی پسماندگی کے باعث ہڑتال کی دھمکی

palestine_foundation_pakistan_benjamin-netanyahu-israeli-prime-minister18

عمومی طور پر کسی بھی ملک کے دوسرے ممالک میں تعینات سفارت کاروں پر اپنی حکومت کی نوازشات تنقید کا نشانہ بنتی رہتی ہیں، لیکن اسرائیل دنیا کا ایسا ملک ہے جس کے بیرون ملک سفیر اپنی معاشی زبوں حالی کے باعث حکومت کے خلاف احتجاج اور ہڑتال پر اتر آئے ہیں. کثیرالاشاعتی عبرانی اخبار”ہارٹز” نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیل کے دنیا کے مختلف ممالک میں تعینات 20 کے قریب سفیروں نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کوخطوط لکھے ہیں. جن میں وزیراعظم سے کہا گیا ہے کہ وہ ان کے معاشی حالات بہتر کرنے کے لیے ازخود نوٹس لیں، کیونکہ وزیرخارجہ آوی گیڈور لائبرمین نے ان کی مشکلات پر کوئی توجہ نہیں دی. رپورٹ کے مطابق سفیروں نے وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں دھمکی دی ہے کہ اگر ان کے معاشی اور مالی حالات پر کوئی توجہ نہ دی گئی تواس نہ صرف احتجاج کریں گے بلکہ اپنے مطالبات پورے ہونے تک سفارتی سرگرمیوں کی ہڑتال بھی کر سکتے ہیں. صہیونی سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے ان کے سفارت خانوں کو فراہم کردہ سرکاری فنڈز بھی ناکافی ہیں جس سے وہ کوئی سفارتی سرگرمیاں بھی نہیں کر سکتے. ایسی صورت میں جن ممالک میں وہ تعینات ہیں وہاں انہیں سنگین نوعیت کی مشکلات کا سامنا ہے. اخبار مزید لکھتا ہے کہ وزیراعظم کو شکایت کرنے والے سفیروں میں کسی چھوٹے یا دنیا کے دور دراز اور غیراہم ملک کے سفیر نہیں بلکہ کئی ایسے ہیں جو اپنی زندگی کے 20 سے 20سال سفارت کاری کرتے آ رہے ہیں. ان میں اقوام متحدہ میں اسرائیلی سفیر میرون روفین، یورپی یونین میں وران کورئیل،اسپین میں تعینات رفائیل چونٹر بھی شامل ہیں.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan