Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

بیت المقدس سے اسلامی اوقاف کا اہم عہدیدار گرفتار

جمعرات کو قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں اسلامی اوقاف کی چیریٹی کمیٹی کے اہلکار خضر ابو ہدوان کو مسجد اقصیٰ سے گرفتار کر لیا۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے ابو ہدوان کو گرفتار کرنے کی وجہ بتائے بغیر “باب المجلس” (مسجد اقصیٰ کے دروازوں میں سے ایک) میں فرینڈشپ کمیٹی کے ہیڈ کوارٹر کو بند کرنے پر مجبور کیا۔

گذشتہ برسوں کے دوران قابض انٹیلی جنس نے مسجد اقصیٰ سے وہاں تعینات افراد اور القدس کے اوقاف میں کام کرنے والوں کے خلاف  گرفتاری اور ملک بدری کے کئی فیصلے جاری کیے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ “القدس اوقاف” اردن کی وزارت اوقاف کا ایک محکمہ ہے، اور یہ بین الاقوامی قانون کے تحت مسجد اقصیٰ کا باضابطہ نگران ہے۔اردن کواسرائیلی قبضے سے قبل ان مقدس مقامات کی نگرانی کرنے والا آخری مقامی اتھارٹی سمجھا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan