Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

بھارت اور ایران کے درمیان بڑھتے تعلقات پر اسرائیلی تشویش

palestine_foundation_pakistan_dr-mahmoud-ahmadinejad-iranian-president-manmohan-singh-indian-prime-minister

بھارت اور ایران کے درمیان بڑھتے تعلقات پراسرائیلی حلقوں میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے. اسرائیلی پالیسی ساز اورحکومتی حلقوں کا کہنا ہے کہ بھارت ایران کے بڑھتے تعلقات نئی دہلی اور تل ابیب کے درمیان تعلقات کو متاثر کر سکتے ہیں. مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیل کے بین الاقوامی تعلقات کے ماہر اور صہیونی حکومت کے اہم عہدیدار یفتاح شابیر نے اپنےایک تازہ مضمون میں لکھا ہے کہ بھارت اور ایران کے درمیان ماضی کے برعکس تعلقات میں مزید پختگی اور گہرائی پیدا ہوئی ہے. دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتے تعلقات تل ابیب اور نئی دہلی کے درمیان تعلقات کو متاثر کر سکتےہیں. وہ مزید لکھتے ہیں کہ اسرائیل بھارت کو جنوبی ایشیا میں ایک قابل اعتماد دوست اور اسٹریٹیجک اتحادی کے طور پر دیکھنا چاہتاہے تاہم نئی دہلی کے اسرائیل دشمن ایران کے ساتھ روابط اور تعلقات اسرائیل کی ان کوششوں کے لئے تباہ کن ثابت ہو سکتے ہیں. انہوں نے اسرائیلی حکومت کے اس دعوے کو رد کیا جس میں تل ابیب کا کہنا ہے کہ اس کے نئی دہلی کے ساتھ گہرے دوستانہ تعلقات قائم ہیں. شابیر کا کہنا تھا کہ اگراسرائیل کے بھارت کے ساتھ تعلقات پختہ اور گہرے ہیں تو تہران اور نئی دہلی کے درمیان بڑھتی قربتوں کو کس مفہوم میں لینا چاہیے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan