Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

بریج کیمپ پر اسرائیلی حملے میں تین مزاحمت کار زخمی

palestine_foundation_pakistan_palestinian-resistance-fighters

غزہ کی پٹی کے وسطی علاقے بریج کیمپ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے در اندازی پر فلسطینی مزاحمت کاروں کی جوابی کارروائی، اسرائیلی فوج کے ساتھ برسرپیکار تین مزاحمت کار زخمی۔ مقامی ذرائع نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ اسرائیلی فوج کی کئی گاڑیوں نے غزہ کی پٹی کے وسطی علاقے بریج کیمپ پر علی الصبح چڑھائی کر دی، اسرائیلی فوج نے کیمروں کی معاونت سے علاقے کی نشاندہی کی اور حملہ کر دیا، اس دوران اسرائیلی فوج کے ہیلی کاپٹر فضا میں گردش کرتے رہے تاکہ مزاحمت کرنے والے فلسطینیوں کو نشانہ بنایا جا سکے۔ ذرائع نے بتایا کہ جھڑپیں نباھین اور ابوخوضہ کے علاقوں میں شروع ہوئیں، اس دوران حرکت جہاد اسلامی کے القدس بریگیڈ کے تین مجاہدین زخمی ہو گئے۔ فلسطینی مزاحمت کاروں کی جوابی کارروائی نے اسرائیلی فوج کو علاقے سے بھاگنے پر مجبور کر دیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan