Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

برلین میں مصری سفارت خانے کے باہر غزہ کے گرد دیوار کے خلاف مظاہرہ

protest-of-peoples-in-front-of-the-egyptian-embassy-in-berlin جرمنی کے دارالحکومت برلین میں سینکڑوں افراد نے غزہ کے گرد مصر کی جانب سے آہنی دیوار کی تعمیر کے خلاف مصری سفارت ٓخانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ سفارت خانے کے باہر کیے گئے احتجاجی مظاہرے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر مصر کی طرف سے غزہ کے گرد زیر زمین تعمیر کی جانے والی دیوارکی تعمیر روکنے، غزہ کی معاشی ناکہ بندی اٹھانے، شہر کے تمام زمینی راستے کھولنے کے مطالبات درج تھے۔ اس موقع پر مظاہرین نے مصری سفارت خانے میں ایک یادداشت بھی جمع کی جس میں مصر سے غزہ کے گرد آہنی دیوار کی تعمیر کی مذمت کے بعد اسے روکنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ مظاہرین نے اسرائیل اور مصر کے خلاف احتجاج کے دوران شدید نعرے بازی بھی کی۔ مظاہرین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مصر کی طرف سے غزہ کی سرنگیں بند کرنے کے اقدام کا نوٹس لے کیونکہ غزہ کے سطح زمین سے تمام راستے بند ہونے کے باعث سرنگیں ہی غزہ کے ڈیڑھ ملین شہریوں کی زندگی کا واحد ذریعہ ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan