Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

برطانیہ نے ہزاروں جعلی پاسپورٹس کےاستعمال پر موساد کے خلاف تحقیقات شروع کر دیں

palestine_foundation_pakistan_mahmoud-al-mabhouh-one-of-the-founders-of-al-qassam-brigades17

برطانیہ نے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے راہنما محمود المبحوح کی موساد کےہاتھوں دبئی میں جنوری میں ہونے والی شہادت کے بعد موساد کے خلاف برطانیہ کے ہزاروں جعلی پاسپورٹس استعمال کرنے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

برطانوی اخبار” گلوبل نیوز” اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ برطانوی تحقیقاتی ادارے ایم سولہ کو شبہ ہے کہ موساد نے اسرائیل کی ایئرلائن کمپنی کے تعاون سے برطانیہ کے ہزاروں جعلی پاسپورٹ حاصل کیے ہیں، جنہیں اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی نے اپنے مخصوص مفادات کے لیے دنیا کے دیگر ممالک میں کارروائیوں کے لیے استعمال کیا ہے۔

اخبار نے اعلیٰ سطح کے سیکیورٹی حکام کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ انہیں تفیتش کے دوران ایسے شواہد ملے ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ صہیونی سرکاری ائیر لائن کمپنی نے موساد کے ایجنٹوں کو برطانیہ کے پاسپورٹس کی فراہمی میں معاونت کی ہے اوران ہی میں سے بعض پاسپورٹس کے حامل موساد کے ایجنٹوں نے حماس کے راہنما محمود البحوح کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق برطانوی حکام نے لندن میں متعین اسرائیلی سفارت کار کی ملک بدری کا فیصلہ بھی موساد کی جانب سے جعلی پاسپورٹس کے حصول اور ان کے غیر قانونی استعمال کے تمام شواہد جمع ہونے کے بعد کیا ہے۔ اس کے علاوہ حکومت نے محکمہ خارجہ کو سخت تنبیہ کی ہے کہ وہ کسی فرد کی سفارش پر کسی تیسرے شخص کے لیے پاسپورٹ جاری کرنے سے سختی سے گریز کریں، چاہے وہ شخص اہم عہدے پر ہی فائز کیوں نہ ہو۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانوی محکمہ خارجہ کے حکام نے صہیونی ایجنٹوں کو جعلی پاسپورٹس کی فراہمی میں مدد دینے والے اسرائیلی ایئرلائن کمپنیوں کے اہلکاروں کے نام شائع کرنے پرغور شروع کیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan