Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

برطانوی حکومت صہیونی دباؤ کے سامنے جھک گئی: حماس

palestine_foundation_pakistan_hamas-supporters1

اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس نے برطانوی حکومت کی جانب سے عالمی نوعیت کے مقدمات میں برٹش عدالتوں کے اختیارات محدود کرنے کی کوشش کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے برطانیہ میں جنگی جرائم میں ملوث اسرائیلی آلہ کاروں پر مقدمہ نہ چلانے کی برطانوی دوغلی پالیسی قرار دیا ہے۔ اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانوی حکومت نے دارالعوام سے برطانیہ کی حدود میں جنگی جرائم کے مقدمات چلانے کے حوالے سے عدالتوں پر پابندی کا قانون منظور کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس مقصد کے لیے بل پارلیمان کے ایوان زیریں میں پیش کر دیا گیا ہے۔ یہ بل واضح دلیل ہے کہ برطانوی حکومت انسانی حقوق کے تحفظ کے تمام تر دعوؤں کے باوجود صہیونی دباؤ کے سامنے جھک گئی ہے، انہوں نے کہا کہ معاملہ جب صہیونی ریاست کے متعلق ہو تو برطانیہ کی حکومت دوغلی پالیسی سے کبھی نہیں چوکتی اور علاقے کے لیے انتہائی اشتعال انگیز پالیسی بھی اپنا لیتی ہے۔ حماس نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی مذموم کوششوں کو ترک کرکے صہیونی جنگی جرائم کے مجرموں کو عدالت کے کٹہرے میں لائے اور انہیں قرار واقعی سزا دلوائے۔ ان صہیونیوں نے غزہ اور فلسطینی قوم کے خلاف اندوہناک جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan