Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

براہ راست مذاکرات ناکامی سے دوچار ہوں گے: اسماعیل ھنیہ

palestine_foundation_pakistan_ismael-haneyya-the-democratically-elected-palestinian-prime-minister21

فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ھنیہ کا کہنا ہے کہ رام اللہ کی فتح اتھارٹی کا امریکی خواہش کی تکمیل میں اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات کرنے پر رضامندی ظاہر کرنا ناکام سیاست کا مظہر ہے جو کبھی کامیابی سے ہمکنار نہیں ہو سکتی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے شمالی غزہ کے جبالیا مہاجر کیمپ کی مسجد خلفاء الراشدین میں نماز تراویح کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔
اسماعیل ھنیہ نے غزہ جنگ میں شہید ہونے والے حماس کے رہ نما نزار ریان کے اوصاف حمیدہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ اپنی اہلیہ اور بچوں سمیت اللہ کے پاس ہیں۔ ان کی تربیت سیرت النبی کی روشنی میں میدان جہاد میں ہوئی۔ وہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں نوجوانوں کے ہمراہ قیام اللیل کا اہتمام کرتے تھے۔
انہوں نے اھل جبالیا کیمپ کی ثابت قدمی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس شہر نے ہمیشہ ملک، مقدسات اور عقیدے کی جنگ میں اہم دفاعی لائن کا ثبوت دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اللہ کی نصرت اور اس کی تائید کی پوری امید ہے۔ اللہ تبارک تعالی مومن کا اجر ضائع نہیں کرتا۔
ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی قوم امت مسلمہ کی امید بن چکی ہے۔ یہ اسلام کی عزت اور مستقبل ہے۔ فلسطینیوں نے کئی برس تک سازشوں، حصار اور مشکل ترین حالات کا مقابلہ کیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan