Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

برازیل میں فلسطینی پناہ گزین بدحال ، اقوام متحدہ خاموش ہوگئی

palestinian-refugees فلسطین سے بے دخلی کے بعد برازیل پہنچنے والے ہزاروں افراد نے سخت ترین معاشی بحران اور اقوام متحدہ کی جانب سے لاپرواہی کی شکایت کی ہے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے ذرائع کے مطابق برازیلی حکومت اور اقوام متحدہ فلسطینی پناہ گزینوں کو خوراک، تعلیم صحت اور دیگرسماجی سہولتیں فراہم کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں جبکہ برازیل میں آنے والے فلسطینیوں کی حالت دن بدن ابتر ہوتی جا رہی ہے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کی جانب سے برازیل میں پناہ گزین شہریوں کے مسائل سے متعلق تیار کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جب سے فلسطینی شہری برازیل میں پناہ گزین ہوئے ہیں، برازیلی حکومت اور اقوام متحدہ سے اپنے جائز مطالبات کے حق میں کئی احتجاجی مظاہرے کر چکے ہیں۔ تاہم نہ تو اس سلسلے میں اقوام متحدہ کی جانب سے شہریوں کی شکایات کا ازالہ کیا گیا ہے اور نہ ہی برازیلی حکومت پناہ گزینوں کے مسائل کے حل میں کوئی قدم اٹھا رہی ہے۔ شہریوں نے اپنی مدد آپ کےتحت جو کیمپ بنائے ہیں وہاں پرخوراک، صحت اور تعلیم کی بنیادی سہولیات کا شدید فقدان پایا جاتا ہے۔ ادویات نہ ملنے کے باعث بڑی تعداد میں مریض موت کے منہ میں جارہیں، اس کی تازہ مثال حال ہی میں مختلف امراض کے باعث ہونے والی ہلاکتیں ہیں۔ کیمپوں میں پناہ گزین افراد کو دیگر بنیادی سہولیات کے فقدان کے ساتھ ساتھ پانی کی کمی کا بھی سامنا ہے۔ مرکز اطلاعات فلسطین سے گفتگو کرتے ہوئے برازیل میں فلسطینی پناہ گزینوں کے رابطہ گروپ کے سیکرٹری اطلاعات ماھر حجازی نے بتایا کہ پناہ گزینوںکو یہاں منتقل کرنے سے قبل اقوام متحدہ کی جانب سے فی خاندان وظائف مقرر کرنے کا وعدہ کیا تھا، ابتدائی چند ماہ تک کچھ امداد ملتی رہی ہے تاہم اب وہ تمام وظائف منقطع کردیے گئے ہیں ۔ اس کے علاوہ دیگر مالی معاونت کے تمام پروگرام بھی بند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیمپوں میں شہریوں کو روزگار کی فراہمی نہ ہونے اور بھوک اور دیگر مسائل کے اضافے کی وجہ سے چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کا سامنا ہے۔ ماھر حجازی کا کہنا تھا کہ فلسطینی پناہ گزینوں کی طرف سے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی بار بار ان کے مسائل کی جانب توجہ دلائی گئی تاہم کوئی شنوائی نہیں ہو سکی۔ انہوں نے اقوام متحدہ ، عرب لیگ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ برازیل میں مقیم فلسطینی پناہ گزینوں کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کریں۔ فلسطینی راہنما نے خبردار کیا کہ اگر عالمی سطح پر پناہ گزینوں کے مسائل کے حل کی کوششیں نہ کی گئیں توکیمپوں میں امراض میں اضافے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے جبکہ غربت اور بھوک کی وجہ سے کیمپوں میں مہلک امراض بھی جنم لے رہے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan