Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • 3865دن
  • 11گھنٹے
  • 40منٹ
  • 52سیکنڈز

Uncategorized

ایران کی جانب سے حماس کے بائیسویں یوم تاسیس پر تہنیتی پیغام

ezzat-al-resheq اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی شعبے کے رکن عزت رشق نے کہا ہے کہ تنظیم کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل کی قیادت میں حماس کے وفد نے دورہ ایران کے دوران ایران کی اعلیٰ سطح کی قیادت سے ملاقاتیں کی ہیں۔ اس موقع پر ایرانی حکام اور قائدین نے حماس کے بائیسویں یوم تاسیس کے حوالے سے حماس کی قیادت کو مبارک باد دی ہے۔ پیر کےروز اپنے ایک بیان میں عزت رشق نے کہا کہ ان کے دورہ ایران کے دوران انہوں نے کہا کہ پیر کے روز حماس کے وفد نے ایران کی مصالحتی کونسل کے چیئرمین ھاشمی رفسنجانی، ایران کے جوہری پروگرام کے نگران محمد الجلیلی اور وزیرخارجہ منوچہر متقی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں حماس نے فلسطین میں جاری اسرائیلی ریاستی دہشت گردی اور غزہ کی معاشی ناکہ بندی سے آگاہ کیا۔ اس کےعلاوہ فلسطین کی داخلی صورت حال، مفاہمت کے لیے حماس کی جانب سے کی جانے والی کوششوں اور تحریک مزاحمت اور قبلہ اول کی آزادی کے لیے حماس کے کردار پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔ حماس کے وفد نےایرانی حکام سے کہا کہ تنظیم فلسطینی عوام کے بنیادی حقوق کے بحالی اور اسرائیلی شکست کے لیے مزاحمت ہی کو بہترین ذریعہ قرار دیتی ہے۔ حماس کے وفد نے مغربی کنارے میں زمینوں پراسرائیلی قبضے، بیت المقدس میں یہودی آباد کاری اور مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی جیسے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس مسلم امہ سے اس حوالے سے اپنی ذمہ داریان پوری کرنے کی اپیل کی۔ دوسری جانب ایرانی قیادت نے حماس کے وفد کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ایران مسئلہ فلسطین کی اخلاقی، سفارتی اور مادی مدد کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ انہوں نے حماس کے بائیسویں یوم تاسیس کے موقع پرحماس کی قیادت کو مبارک باد بھی دی اور اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan