Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اپنے خون سے فلسطینی تحریک مزاحمت کی آبیاری جاری رکھیں گے: جہاد اسلامی

palestine_foundation_pakistan_movement-of-islamic-jihad-ceremony

فلسطینی مزاحمتی تنظیم اور جہدوجہد آزادی کے لیے سرگرم جہاد اسلامی نے کہا ہے کہ آزادی کے لیے جاری عوامی مزاحمتی تحریک کو ہر قیمت پر جاری رکھا جائے گا. تنظیم کے ارکان مزاحمت جاری رکھنے کے لیے اس کی آبیاری کواپنا خون اور جان ومال سب کچھ وقف کرنے کو تیار ہیں. غزہ میں جمعہ کو تنظیم کےتئیسویں یوم تاسیس کی تقریب کے موقع پر جہاد اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر رمضان عبداللہ شلح نے فلسطینی اتھارٹی کےسربراہ محمود عباس کی طرف اسرائیل کے ساتھ بے سود مذاکرات کے اصرار کی شدید مذمت کی. انہوں نے کہا کہ محمود عباس کی اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کی گیم ناکام ہو چکی ہے. ان کے پاس اب بھی وقت ہے اور وہ صہیونی دشمن کے ساتھ مذاکرات کے بجائے قومی تحریک مزاحمت کا ساتھ دیں. ڈاکٹر رمضان کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان جاری مذاکرات اپنی نوعیت کے نہایت خطرناک منصوبے کا حصہ ہیں جس کی سازش کی بو دور سے محسوس کی جا رہی ہے. محمود عباس دانستہ طوپر فلسطینیوں کے خلاف سازش میں اسرائیل کا ساتھ دے رہے ہیں، جبکہ اسرائیل محمود عباس کو اپنے مقاصد اور فلسطینیوں کو ان کے حقوق سے محروم کرنے کے لیے ایک آلے کے طور پر استعمال کر رہا ہے. انہوں نے تنظیم بانی اور سابق سیکرٹری جنرل ڈاکٹر فتحی شقاقی شہید کی یاد تازہ کرتے ہوئے کہا کہ شقاقی ان کے لیے جو راستہ متعین کر کے اس دنیا سے رخصت ہو چکے اس کے علاوہ فلسطینی عوام کے پاس اپنے حقوق کے حصول کا کوئی دوسرا راستہ نہیں. آزادی، شہادت اور فتح ونصرت شہید کا مقصد تھا اور اسی مقصد کے لیے انہوں نےاپنی جان کا نذرانہ پیش کیا اور صہیونی دشمن کے خلاف لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے. خیال رہے کہ ڈاکٹر فتحی شقاقی کو قابض اسرائیلی فوج نے آج سے 15 برس قبل ایک جھڑپ کے دوران شہید کر دیا تھا. جھڑپ میں کئی صہیونی فوجی بھی واصل جہنم ہوئے تھے. جہاد اسلامی کے رہ نما نے اسرائیل کی طرف سے یہودی ریاست سے قانون وفاداری کی منظوری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی یہ سازش مقبوضہ فلسطین کے سنہ 1948ء کے دوران قبضے میں لیے گئے علاقوں میں بچ جانے والے فلسطینیوں کو بھی وہاں سے نکل جانے پر مجبور کرنا ہے. ڈاکٹر رمضان عبداللہ شلح نےتمام فلسطینی جماعتوں بالخصوص فتح اور حماس کی قیادت پر زور دیا کہ وہ اختلافات بھلا کر قومی مفادات کے لیے مصالحت پر متفق ہو جائیں. تقریب میں جہاد اسلامی کے دیگر مرکزی رہ نماٶں، اسلامی تحریک مزاحمت کے قائدین اور دیگر مزاحمتی تنظیموں کے قائدین نے بھی خطاب کیا

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan