Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

“آزادی بیڑہ2” میں سوئٹرزلینڈ کے بحری جہاز کی شمولیت

palestine_foundation_pakistan_gaza-boat-aid-convoy-fleet-of-freedom-2

برسلز میں قائم یورپی مہم برائے انسداد معاشی ناکہ بندی نے غزہ کا محاصرہ توڑنےکے لیے تیار کیے جانے والے آزادی 2 بیڑے میں ایک سوئٹرزلینڈ بحری جہاز کی شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ یہ امدادی بحری بیڑہ آئندہ چند ہفتوں کے دوران غزہ کی طرف عازم سفر ہوگا،جہاں اس میں یورپ اور دیگر ممالک سے متعدد بحری جہاز شامل ہوں گے۔ سوئٹرزلینڈ میں یورپی مہم کے مندوب انور مراکشی نے منگل کے روز جنیوا میں انسانی حقوق کے دفتر کے باہر فلسطینیوں کےساتھ یکجہتی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لیے یورپی مہم اور انسانی حقوق کی بیس سے زائد تنظیموں کے تعاون سے قافلہ تیار کیا جائے گا، قافلے میں سوئٹرز لینڈ کا ایک بحری جہاز کو شامل کیا جائے گا، جس کے لیے سوئٹرز لینڈ کی درجن بھرانسانی حقوق کی تنظیمیں، شہری تنظیمیں اور سیاسی جماعتیں بھرپور حصہ ڈالیں گی۔ ان میں حزب الوسط، سوشل پارٹی، الحضر پارٹی، لیبر پارٹی، اور پیپلز پارٹی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوئٹرزلینڈ میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے اپنے اپنے طور پر مخیر حضرات سے تعاون کے لیے اپیل کے بعد امدادی سامان اور رقوم جمع کرنا شروع کر دیا ہے۔ قافلے میں سیاسی، ثفاقتی اور اسپورٹس سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔دوسری جانب سوئٹرزلینڈ کی انسانی حقوق کی تنظیم “حقوق سب کے لیے” کے چیئرمین اور یورپی مہم کے رکن نے کہا کہ اب کی بار سوئٹرزلینڈ کے عوام کی جانب سے پہلے سے بڑھ کر امدادی قافلے میں شرکت کریں گے اور بھر پور مالی تعاون کیا جائے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan