Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

آزادی بحری بیڑے کو صہیونی دھمکیاں قابل مذمت ہیں: امام مسجد اقصی

palestine_foundation_pakistan_sheikh-yusuf-abu-sneinah-imam-of-the-aqsa-mosque1

مسجد اقصی کے امام شیخ یوسف ابو سنینہ نے اسرائیل کی طرف سے آزادی بحری بیڑے کو دھمکیاں دینے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس بلا جواز محاصرے کے خاتمے کیلئے عرب اور اسلامی دنیا کی مشترکہ کوششوں پر زور دیا ہے- شیخ نے جمعہ کے خطبے کے دوران ان خیالات کا اظہار کیا- ابو سنینہ نے کہا کہ عرب اور مسلم امہ کو اس محاصرے کو ختم کرنے کیلئے ہر ممکنہ کوشش کرنی چاہئے کیونکہ اس محاصرے کی وجہ سے ہمارے غزہ وادی کے بھائی شدید تکلیف دہ حالات کا سامنا کر رہے ہیں – انہوں نے کہا کہ کوئی بھی قانون یا مذھب اس محاصرے کو جائز قرار نہیں دے سکتا- شیخ نے کہا کہ اسرائیل غزہ وادی کا محاصرہ کرکے، لوگوں کو قتل کرکے، انہیں بھوکا رکھ کے،گھر سے بے گھر کر کے آخر حاصل کیا کرنا چاہتا ہے، یہ سراسر ظلم ہے – انہوں نے بیت المقدس میں قائم جرمن سکول کی انتظامیہ کو بھی آڑھے ہاتھوں لیا جنہوں نے ایک خاتون ٹیچر کو حجاب پہننے کی پاداش میں سکول سے فارغ کردیا- انہوں نے کہا کہ سکول انتظامیہ کی طرف سے یہ فیصلہ نسلی تعصب اور عصبیت پر مبنی ہے-

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan